بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

حسن علی کی ننھی بیٹی کی نئی تصویر وائرل

datetime 5  جولائی  2021 |

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن علی کی ننھی پری کی نئی خوبصورت تصویر انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو گئی ہے۔پاکستانی کھلاڑی حسن علی کی بیٹی کی نئی تصویر اس وقت خوب انٹر نیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جسے حسن علی کے مداحوں کی جانب سے لائیک کیا جانے لگا ،حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ اسٹوری پر

ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنی ننھی پری حیلینہ حسن علی کو گود میں لیا ہوا ہے۔سامعہ خان کی جانب سے شیئر ک گئی یہ تصویر سوشل میڈیا فین پیجز کی جانب سے خوب شیئر کی جا رہی ہے۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سْلطان وسیم اکرم اور ان کی بیٹی عائلہ اکرم کو ملے 10ماہ ہوگئے ۔سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم اور بیٹی عائلہ اکرم کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم اپنی بیٹی کو کندھوں پر اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔شنیرا نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ان دونوں کو کیسے بتایا ہوگا کہ پچھلے سال یہ تصویر لینے کے کچھ عرصہ بعد ہی وہ 10 ماہ سے زائد کیلئے الگ ہوجائیں گے۔انہوں نے شوہر اور بیٹی کی آخری ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ آخری بار جب اْن کی بیٹی نے اپنے بابا کو گلے لگایا تھا تو وہ 5 سال کی تھی اور اب صرف 5 ماہ کے بعد 7 سال کی ہوجائے گی، انہوں نے اسکول کا نصف سال مکمل کر لیا ہے، قد بھی بڑھ گیا ہے، پڑھنا لکھنا سیکھا ہے، 5 دانت ٹوٹ گئے، ان کی بیٹی کو یہ بھی معلوم ہے کہ وہ دو خوبصورت ممالک کا ملاپ ہے، جس نے ناصرف انگریزی، اردو اور چینی زبان میں کے الفاظ بول سکتی ہیں بلکہ ان کی ہجے بھی کرسکتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ جو اپنے بچوں کی بہتری کے لیے سوچتے اور کرتے ہیں انتہائی جذباتی ہوتا ہے۔واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013ء میں آسٹریلوی نڑاد خاتون شنیرا سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے، عائلہ کی پیدائش 2014ء میں ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…