اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ئے کاروباری ہفتہ کے پہلے مندی کا تسلسل برقرار رہا،کے ایس ای100انڈیکس 47600پوائنٹس سے گھٹ کر 47400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 43ارب روپے ڈوب گئے۔کاروباری مندی کی وجہ سے 65.69فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں جس کے نتیجے میں انڈیکس

47600اور47500پوائنٹس کی دو نفسیاتی حدیں گنوا بیٹھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 257.06پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 47686.18پوائنٹس سے گھٹ کر 47429.12پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 83.58پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس19100.47پوائنٹس سے کم ہو کر 19016.89پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32724.24پوائنٹس سے کم ہو کر32555.72پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 43ارب4کروڑ80لاکھ26ہزار287روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب60ارب2کروڑ72ہزار181روپے سے گھٹ کر 83کھرب16ارب 97کروڑ20لاکھ45ہزار894روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 15ارب روپے مالیت کے 49کروڑ45لاکھ 32ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعہ کو16ار روپے مالیت کے 56کروڑ38لاکھ 11ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر411کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 133کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ،270میں کمی اور8کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 5کروڑ56لاکھ،

حیسکول پیٹرول 3کروڑ98لاکھ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 2کروڑ94لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ71لاکھ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 2کروڑ51لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت میں 453.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 10250.00روپے

ہو گئی اسی طرح 63.99روپے کے اضافے سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت964.99روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں 200.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے حصص کی قیمت گھٹ کر15800.00روپے ہو گئی اسی طرح70.00روپے کی کمی سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت کم ہو کر 1380.00روپے پر آ گئی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…