جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ پوری قوم کو مبارک ہو،ثابت ہوگےا ہے الیکشن شفاف تھے‘ شہباز شریف

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر بےرون ملک کادورہ مختصر کرتے ہوئے اپنا طبی معائنہ موخر کر کے فوری طورپرپاکستان واپس پہنچے اور انہوںنے وطن واپسی کے فوراً بعد بغیر آرام کئے جنوبی پنجاب کے سےلاب سے متاثرہ علاقوں کا طوفانی دورہ کےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف طوےل سفر کے بعد جنوبی پنجاب کے ضلع ڈےرہ غازی خان،جھکڑامام شاہ ،ضلع راجن پور اورمٹھن کوٹ کے سےلاب زدہ علاقوںمےںگئے اور ان کاےہ دورہ کئی گھنٹوںپر محےط تھا۔وزےراعلیٰ نے جنوبی پنجاب کے سےلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے دوران متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔انہوںنے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے جھکڑ امام شاہ مےں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی تکلیف کوئی بیماری مجھے اپنے عوام سے دور نہیں رکھ سکتی۔ اپنا علاج چھوڑ کرمصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں۔ جب تک آپ مشکل میں ہیں آپ کے پاس آتا رہوں گااور سےلاب متاثرےن کی مکمل بحالی تک کسی صورت چےن سے نہےں بےٹھوں گا۔سےلاب کے پانےوں مےں گھرے اپنے بہن بھائےوں کو کسی صورت تنہا نہےں چھوڑوں گااورانہےں ہر ممکن رےلےف فراہم کےا جائے گا۔2010ءکی طرز پر سےلاب متاثرےن کی آبادکاری کی جائے گی اور ہر متاثرہ فرد کی آباد کاری تک ےہاں آتا رہوں گا۔انہوںنے کہا کہ وہ عےد کی تعطےلات مےں اپنے علاج کی غرض سے لندن گئے ہوئے تھے تاہم اس دوران وےڈےوکانفرنس اورٹےلی فون کے ذرےعے صوبے مےں سےلاب کی صورتحال بارے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لےتے رہے ہےں لےکن جھکڑ امام شاہ مےں شگاف کی اطلاع ملتے ہی وہ علاج کو ادھورا چھوڑ کرپانےوں مےں گھرے اپنے بہن بھائےوں کے ساتھ آکھڑے ہوئے ہےں ۔جب تک سےلابی پانی سمندر مےں نہےں چلا جاتا وہ امدادی سرگرمےوں کی خود مانےٹرنگ کرتے رہےں گے۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کوٹ مٹھن مےںامدادی سرگرمےوں کاجائزہ لےنے کے بعد مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ پوری قوم کو مبارک ہو۔جوڈیشل کمیشن کے فےصلے سے ثابت ہوگےا ہے کہ الیکشن شفاف تھے۔نام نہاد دھاندلی کی آڑ میں ملکی معیشتکو جو نقصان پہنچا اس کاخمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے،دھرنے والوں نے قوم کا وقت ضائع کےا ہے ۔ وقت آ گیا ہے کہ سب مل کر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کریں۔جوڈےشل کمےشن نے رپورٹ دے دی ہے کہ 2013ءکے الےکشن شفاف تھے۔دھرنے دےنے والوں کو اب ملک و قوم پر رحم کرنا چاہےے۔اےک سوال کے جواب مےں انہوںنے کہا کہ سےلاب سے متاثرہ علاقوں مےں سب ملکر ذمہ دارےاں ادا کررہے ہےں اور پاکستان مےںبڑے ڈےموں کی تعمےر کے منصوبوں پر وزےراعظم محمد نوازشرےف کی حکومت نے تےزرفتاری سے کام شروع کردےا ہے اوران ڈےموں کے لئے فنڈز بھی مہےاکےے جاچکے ہےں ۔ماضی مےں ڈےموں کی تعمےر کے حوالے سے غفلت برتی گئی ہے تاہم اب وزےراعظم محمد نوازشرےف کی حکومت کو کرےڈٹ جاتا ہے کہ انہوںنے داسواوردےامےر بھاشاڈےموں پر کام کا آغاز کردےا ہے اورےہ آئندہ چند سال مےں مکمل ہوں گے جس سے سےلاب کی روک تھام مےں مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ نہ صرف راجن پور بلکہ پورا جنوبی پنجاب مےرا اپنا گھر ہے اور اس گھر کے باسےوں سے مجھے دلی لگاو ¿ہے۔ وزیراعلیٰ نے جھکڑ امام شاہ میں بند میں پڑنے والے شگاف کا بھی معائنہ کیا اور بند میں شگاف پڑنے پر متعلقہ افسران کی سخت سرزنش کی اور بند کی تعمیر نو کے کام میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے جھکڑامام شاہ مےں امدادی سرگرمےوں کا جائزہ لےتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈےرہ غازی خان کے علاقے جھکڑ امام شاہ مےں اتنے کم سےلابی پانی سے شگاف کا سن کر لندن سے اپنے علاج کو ملتوی کر کے سےدھا ےہاں پہنچا ہوں ۔میں نے خود گزشتہ برس اس جگہ کا معائنہ کرکے بند کی تعمیر نو کے احکامات جاری کئے تھے۔حکومت نے30 کروڑ روپے اس لئے مختص نہیں کئے کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سرخ فیتے کی نذر ہو جائے۔غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کو قانون کے تحت سخت سزائیں ملیںگی۔حقائق چھپانا بھی بہت بڑا جرم ہے۔ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہےں کےا جائے گا۔ عوامی منصوبوں میں تاخیر کا باعث بننے والے افسروں کو شرم آنی چاہیے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جب تک بند میں شگاف پر نہیں کر لیا جاتا صوبائی وزیر، سیکرٹری اور متعلقہ حکام وہاں موجود رہیں اور اپنی نگرانی میں ہرممکن وسائل بروئے کار لا کر شگاف کو جلد سے جلد پر کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے بند میں پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کیلئے کام کا بھی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔جھکڑ امام شاہ کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ کو سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ متاثرین سیلاب کی امدادی سرگرمیوں کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ میں خود سیلاب کی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔وزیراعلیٰ نے راجن پور کے سیلاب متاثرہ علاقے کوٹ مٹھن کا بھی دورہ کےااورےہاں انہےں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرہ افراد کیلئے کےے جانےوالے انتظامات اور امدادی سرگرمیوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہارکےا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی، چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل اور متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…