منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

طلاق کے بعد راکھی ساونت نے عا مر خان کو شادی کی پیشکش کردی

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے اداکار عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کے بعد راکھی ساونت نے اداکار کو شادی کی پیشکش کردی۔ عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق پر اداکارہ راکھی ساونت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ راکھی ساونت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ

یہاں میرا گھر نہیں بس رہا اور لوگوں کی طلاقیں ہو رہی ہیں، 15 سال پہلے میں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عامر خان نے اپنی پہلی بیوی کو چھوڑ کر کرن راؤ سے شادی کرلی جس پر میں ناخوش ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ لگتا ہے 15 سالوں بعد عامر خان نے میری بات کو سنجیدہ لے کر کرن راؤ کو طلاق دے دی۔ عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’عامر جی، آپ اپنی بیوی کو مت چھوڑیں‘۔ اس پر میڈیا کے نمائندؤں نے انہیں بتایا کہ عامر خان نے بیوی کو طلاق دے دی ہے اور اب کچھ نہیں ہوسکتا۔راکھی ساونت نے کہا کہ ’عامر جی، میں کنواری ہوں، آپ میری بارے میں کیا سوچتے ہیں؟‘۔ اداکارہ نے کہا کہ میں طلاق ہونے پر دکھی ہوں، میرا گھر بس نہیں رہا اور لوگوں کی طلاقیں ہو رہی ہیں، میرے لیے کوئی شوہر ڈھونڈ کر لائے، اس بار میں ضرور شادی کروں گی۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بہترین اداکارہ ہوں، لیکن اب ایک اچھی بیوی اور اچھی ماں بننا چاہتی ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…