جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

گوادر بندرگاہ اور سی پیک وزیراعظم کی پہلی ترجیح ہے، عاصم سلیم باجوہ

datetime 3  جولائی  2021 |

ہوشاب (این این آئی)پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران کی ہدایت پر 600 ارب روپے سے زائد پر مشتمل جنوبی بلوچستان پیکیج‘ تشکیل دیا ہے جو خطے کی محرومیوں اور دیگر مسائل کو دور کریگا،گوادر میں 300 میگا واٹ کا پاور پراجیکٹ ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے،

16 نئے ڈیمز شروع کیے گئے ہیں اور انہی ڈیمز کی وجہ سے زراعت کے شعبے کو بھی ترقی ملے گی،وزیر اعظم عمران خان اور وزیر منصوبہ بندی پیر کو گوادر کا دورہ کریں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس پیکیج کے شراکت دار ہیں اور جو سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں یہ بھی اسی پیکیج کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم جائزہ لیں تو بلوچستان میں کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسکیم شروع ہوتی ہیں لیکن نامکمل رہتی ہے اس لیے اس منصوبے کے تحت ترجیح دی گئی کہ سب سے پہلے نامکمل اور زیرتکمیل مرحلے میں موجود تمام اسکیمز کو مکمل کیا جائے۔عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ خطے میں تقریباً 80 اسکیمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ اس پیکیج میں تقریباً 200 اسکیمیں ہیں جس کے بعد ہوشاب اور دیگر اضلاع میں پانی، بجلی، مواصلات کا بڑا مسئلہ حل ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس پیکیج میں سڑکوں کا وسیع نیٹ ورک بھی شامل ہے جو بلوچستان کی 70 سال کی محرومیوں کا ازالہ کرے گا، اس مقصد کی تکمیل کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں قابل ستائش اور لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس پیکیج کا 39 فیصد کمیونیکشن انفرا اسٹرکچر پر مشتمل ہے، اس میں تربت ایئرپورٹ کی توسیع کا بھی منصوبہ ہے جبکہ چین کی جانب سے ملنے والی 23 کروڑ ڈالر پر مشتمل گرانڈ سے گوادر ایئرپورٹ تعمیر ہورہا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق نیشنل گریڈ کے ساتھ جنوبی بلوچستان کو منسلک کیا جائے گا جس میں ٹرانسمیشن لائنز بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں 300 میگا واٹ کا پاور پراجیکٹ ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے، علاوہ ازیں پانی کے منصوبوں پر بھی ترقیاتی منصوبے زیر تکیمل

ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی بلوچستان کے 9 اضلاع میں 31 ڈیمز ہیں جن میں 15 پہلے سے تکیمل کے مرحلے میں تھے جبکہ 16 نئے ڈیمز شروع کیے گئے ہیں اور انہی ڈیمز کی وجہ سے زراعت کے شعبے کو بھی ترقی ملے گی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر منصوبہ بندی پیر کو گوادر کا دورہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…