جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کرونا یکسینیشن معاملہ اوورسیز پاکستانیوں سے رشوت لینے والے اہلکاروں کیخلاف سخت ترین ایکشن

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو(این این آئی)ایکسپو سنٹر میں اوورسیز پاکستانیوں سے ایسٹرازینیکا ویکسین کیلئے4 ہزار روپے رشوت لینے کا انکشاف ہوا ، تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لئے گئے، محکمے نے نااہلی چھپانے کیلئے ایف آئی آر سے ویکسن لگانے کا معاملہ گول کر دیا، سروسز ہسپتال میں سرکاری ملازمین کی جعلی انٹریز کی جانے لگیں، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا نوٹس، معاملے کی تحقیقات کیلئے

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی۔تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک جانے والے پاکستانی ویکسی نیشن کے لئے رشوت دینے پر مجبور ہو گئے، ایکسپو سنٹر میں ایسٹرازینیکا ویکسین کیلئے 4 ہزار روپے رشوت لی گئی،ویکسین بیرون ممالک جانے کے خواہشمند افراد کو فروخت کی گئی ، کیونکہ بیرون ممالک ایسٹرازینیکا ویکسین کی شرط رکھی گئی ہے اور سرکاری سطح پر یہ ویکسین دستیاب نہیں، معاملہ سامنے آنے پر ایکسپو سنٹر میں تعینات 3 اہلکاروں ریحان، ذیشان اور شاہ زیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم محکمے کی نااہلی چھپانے کیلئے ایف آئی آر کے متن میں ایسٹرازینیکا ویکسین لگانے کا معاملہ گول کر دیا گیا ۔دوسری طرف سروسز ہسپتال میں سرکاری ملازمین کو ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹس کی جعلی انٹریز کی جانے لگیں، ہسپتال کے ویکسینیٹرزمبشر اور اسد سمیت چارافراد کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے،واضح رہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کیلئے ویکسی نیشن کی شرط رکھی گئی ہے جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ویکسی نیٹرز نے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی ملی بھگت سے جعلی ڈیٹا فیڈ کیا۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے ویکسینیٹرز کی فیک انٹریز کا نوٹس لے لیا، معاملے کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف کو چار رکنی کمیٹی کا کنوینئر ، ڈپٹی ڈائریکٹر احمر خان کو سیکرٹری ،ڈپٹی سیکرٹری سیدہ رملہ اور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل ٹو طارق خواجہ کو ممبرز نامزد کیاگیاہے،کمیٹی ویکسین کے استعمال، ضیاع اور سٹاک کا ڈیٹا مرتب کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…