جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

’’ریٹرن آف نستور‘‘ نے بچوں اور بڑوںمیں مقبولیت حاصل کر لی

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نامور رائٹر طارق سہلی کے لکھے ہوئے ڈرامے ”ریٹرن آف نستور” نے بچوں اور بڑوںمیں مقبولیت حاصل کر لی ، مذکورہ ڈرامے میں طارق سہلی کی صاحبزادی اور نستور جن کا کردار ادا کرنے والے شہزاد قیصر کا بیٹا بھی کردار نبھا رہے ہیں ۔ڈرامے کی کاسٹ میں شہزاد قیصر نستور کے کردارمیں،

حسیب پاشا ہامون جادوگر ،مسعود اختر ، تبسم خان ، نایاب ،اریبہ،چائلڈ سٹارایشار فاطمہ،شہزادقیصر کا بیٹا علی اور عمر سمیت دیگر شامل ہیں ۔ڈرامے کی ڈائریکشن اور ایڈیٹنگ کے فرائض سید علی بخاری سر انجام دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی نوکرانی کو ڈانٹ رہی ہیں۔تفصیل کے مطابق ماڈل نادیہ حسین کی اپنی نوکرانی کو ڈانٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے،ویڈیو میں نادیہ حسین اپنی نوکرانی کو ڈانٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،اداکارہ نوکرانی کو موبائل استعمال کرنے سے روک رہی، نادیہ حسین نے غصے میں آگ بگولا ہوتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل تم نہیں دیتی ۔اداکارہ نے اپنی ملازمہ کو مزید کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ تم موبائل استعمال کرتی ہو اس سے کوئی نقصان نہ ہوجائے، بجلی کے سوئچ میں کرنٹ آنے پر نوکرانی مین شوئچ کو بند نہیں کرسکی جس پر اداکارہ نے اپنی نوکرانی کی کلاس لی، اداکارہ کی یہ ویڈیو کسی دوسرے ملازم نے بنائی اور سوشل میڈیا پر وائرل کردی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ چلا کرکہہ رہی ہیں کہ جب بھی بجلی جھٹکے مارے تم مین سوئچ بند کیاکرو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…