جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حصص مارکیٹ پہلی بار36000 پوائنٹس کی حد عبور کر گئی

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) عیدالفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 36000 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا جبکہ 44 ارب سے زائد روپے کے اضافے سے سرمائے کا مجموعی حجم 77 کھرب سے تجاوز کرگیا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا، سرمایہ کاروں کی توانائی، سیمنٹ، بینکنگ اور ٹیلی کام سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 35900 ، 36000 ، 36100 پوائنٹس کی 3 بالائی حدوں کو عبور کرتا ہوا 36110.76 پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا تاہم مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاو¿سز کی جانب سے منافع کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کے دباو? کے باعث انڈیکس اس سطح پر برقرار نہ رہنے کے باوجود تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔تجزیہ کاروں کے مطابق نتائج سیزن کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بھی سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کر رہی ہے۔بدھ کوکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 169.02 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے 100 انڈیکس 35887.66 پوائنٹس سے بڑھ کر 36056.68 پوائنٹس پر جا پہنچا،اسی طرح 52.38 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 22402.41 پوائنٹس اور کے ایس ای ا?ل شیئرز انڈیکس143پوائنٹس اضافے سے 24889.63 پوائنٹس سے بڑھ کر 25033.57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 44 ارب 45 کروڑ 8 لاکھ 44 ہزار 557 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 76 کھرب 88 ارب 41 کروڑ 98 لاکھ 47 ہزار 706 روپے سے بڑھ کر 77 کھرب 32 ارب 87 کروڑ 6 لاکھ 92 ہزار 263 روپے ہوگیا۔بدھ کو مارکیٹ میں 62 کروڑ 14 لاکھ 73 ہزار حصص کا کاروبار ہوا اور ٹریڈنگ ویلیو 16 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتہ کے ا?خری روز جمعرات کو مارکیٹ میں 60 کروڑ 23 لاکھ 82 ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا اور ٹریڈنگ ویلیو 14 ارب روپے تک محدود دیکھا گیا تھا، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 398 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 241 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 140 میں کمی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…