جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سائنسدانوں نے نظام شمسی کے باہر زمین جیسا ایک اورسیارہ دریافت کرلیا

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی خلائی ادارے نے نظام شمسی کے باہر زمین جیسا ایک اور سیارہ دریافت کرلیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کیپلر186 ایف نامی سیارہ زمین سے 490 نوری سال کی دوری پرہے، اسے امریکی خلائی جہازکیپلرنے دریافت کیا ہے جس کی مناسبت سے اس کا نام کیپلر186 ایف رکھا گیا ہے،کیپلر186 ایف ایک دوسرے سیارے کے گرد گردش کررہا ہے اوراس کا رداس تقریباً زمین کے برابرہے، کیپلر186 ایف کا اپنے مداربیضوی کے بجائے زیادہ گول ہے اورسیارے کا اپنے مدارمیں ترچھا پن کم ہے جس کی وجہ سے یہاں زمین اورمریخ کے نسبت موسموں کی تبدیلی نہیں ہوتی ہوگی تاہم اس کا محوری جھکاو¿ 23 ڈگری ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کیپلر186 ایف کے علاوہ دیگر 4 سیارے بھی اس نظام شمسی کا حصہ ہیں تاہم یہ تمام سیارے زمین سے بڑے ہیں۔ ان سیاروں کو کیپلر 186 بی سی ڈی اور ای کے نام دیئے گئے ہیں۔ کیپلر186 ای اورایف کے مداروں کے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے اس بات کا امکان ہے کہ دونوں سیاروں کے درمیان ایک اور سیارہ بھی ہوسکتا ہے جو اب تک دریافت نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…