اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

پاکستان کیلئے کھیلوں، ورلڈ کپ جتواؤں، شاہنواز دھانی کا خوبصورت خواب

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )شاہنواز دھانی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ پاکستان کے لیے کھیلوں اور ورلڈ کپ جتواؤں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے کیریئر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئےشاہنواز نے بتایا ہےکہ ان کا تعلق لاڑکانہ کے ایک گاؤں سےہے جہاں بہت محدود وسائل ہیں تاہم

اس کے باوجود انہیں کرکٹ کا جنون تھا اور اسی جذبے کی وجہ سے پرفارم کیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 میں ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے پی ایس ایل میں کامیابی پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی پلیئرز کے ساتھ کھیلنے میں بہت سیکھنے کو ملتا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔ دوسری جانب پاکستان سْپر لیگ کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے ابھرتے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا آبائی شہر لاڑکانہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا کہ بہترین پرفارمنس پر کا شکر ادا کرتا ہوں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نوجوان محنت کریں تو اپنے صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں بالروں کی فہرست میں شاہنواز دھانی 20 وکٹوں کے ساتھسرفہرست اور وہاب ریاض 18 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر شاہنواز ڈاہانی کو بہترین کارکردگی پر مبارکبادپیش کی ہے ۔اتوارکو بلاول ہائوس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ شاہنواز ڈاہانی نے بہترین کارکردگی کے ذریعے تمام پاکستانیوں کی دلوں کو شاد کیا، لاڑکانہ کے باسیوں کے سر بلند کردیئے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے نوجوان بھی بڑے حوصلے اور صلاحیتوں کے مالک ہیں، بس انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے۔کھیل صحتمند معاشرے کے لیئے ناگزیر ہے، کھلاڑیوں کی ستائش اور انہیں سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دعاگو ہوں، اللہ تعالی شاہنواز ڈاہانی سمیت تمام پاکستانی کھلاڑیوں کو ہمیشہ کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…