منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے انتخابات سے قبل جتنے وعدے کئے 3سال میں پورے کردئیے

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنڈ دادن خان  (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل جتنے وعدے کئے 3سال میں پورے کردئیے۔نوازشریف اور زرداری نے کئی سال تک عوام کو بیوقوف بنائے رکھا، وزیراعظم عمران خان نے سیاست میں انسداد بدعنوانی کا بیانیہ متعارف کرایا اور بدعنوان عناصر کے خلاف21 سال قبل سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا جس کا

بیانیہ ہے کہ نہ کھائیں گے نہ کھانے دیں گے، پی ٹی آئی حکومت ملکی وسائل عوام پر خرچ کرنے کیلئے پرعزم ہے، بلاول اور مریم نواز کا موروثیت کے علاوہ کوئی سیاسی حوالہ نہیں ہے اور وہ حکومت کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، جس طرح پاکستان کا سیاسی ماحول ہے اور پاکستان کی افواج اور عدلیہ سول حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں انشاء اللہ 2023ء میں بھی عمران خان کی حکومت ہوگی، افواج پاکستان کے افسر اور سپاہی وطن عزیر کے دفاع کیلئے یک جان ہیں۔ پنڈ دادنخان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج کھیوڑہ اور پنڈدادنخان کے عوام نے جو عزت بخشی اور فقید المثال استقبال کیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں کہا گیا ہے کہ اپنی امانتوں کو امانت داروں کے سپرد کرو اور اس حلقہ کے عوام نے 2018ء میں میرٹ پر فیصلہ کیا اور عمران خان کو مینڈیٹ دیا، اس سے پہلے دو خاندانوں کے بیچ اقتدار منتقل ہوتا تھا اور دونوں کا مقابلہ یہ تھا کہ ایک کھاتا ہے تو لگاتا ہے اور دوسرا کھاتا ہے تو لگاتا بھی نہیں ہے، عمران خان نے ایک کلچر متعارف کرایا اور نیا سیاسی بیانیہ

دیا کہ نہ کھائے گا اور نہ کھانے دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا خصوصی کرم ہے کہ اربوں روپے کے کام شفافیت کی بنیاد پر ہو رہے ہیں اور اس پر کوئی انگلی بھی نہیں اٹھا سکتا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھیوڑہ میں جب وزیراعظم عمران خان آئے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ جب وزیراعظم بنا تو دوبارہ آئوں گا اور وہ دو مرتبہ نہیں جمعہ کو تیسری مرتبہ جہلم آئیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی

حکومت نے للہ انٹر چینج، کھیوڑہ کیلئے نہر، سوہاوہ یونیورسٹی، ہسپتال کے منصوبے یہاں کے عوام کیلئے دیئے کیونکہ جو نمائندہ آپ نے منتخب کیا وہ عوام کی بات کرتا ہے اور ایوان میں آپ کی عزت بناتا ہے۔علاقہ کے عوام آج وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں اور انہیں اپنا محسن مانتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بلاول اور مریم نواز نے زندگی میں کوئی کام نہیں کیا ان کی ایک

لائن سی وی ہے کہ میں زرداری کا بیٹا اور میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اس موروثیت کے علاوہ انہوں نے کبھی ایک روپیہ ہاتھ سے نہیں کمایا اور وہ اب حکومت کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن گزر گئے پاکستان کے عوام آپ کو جان بھی چکے اور پہچان بھی چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی بلوغت کی حالت یہ ہے کہ گلگت بلتستان میں گلے پھاڑ کر دونوں تقریریں کرتے

رہے اور انہیں یہ بھی سیاسی شعور نہیں تھا کہ وہاں ان کے امیدوار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بلاول تین دن سے آزاد کشمیر میں ہلکان ہو رہا ہے اور جس طرح وہ وزیراعظم عمران خان اور دیگر لوگوں کو مخاطب کرتے ہیں لگتا ہے کہ انہیں کسی نے تمیز نہیں سکھائی اور دونوں ہلکان ہو رہے ہیں، آزاد کشمیر میں 42 سیٹیں ہیں جہاں ان کے

امیدوار بھی پورے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری امت مسلمہ کا لیڈر ہے۔ افغانستان میں امن کی بات ہو، ترکی، ایران، سعودی عرب ہو ان سب کی قیادت وزیراعظم عمران خان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ لیڈر وہ ہوتا ہے جو امریکہ کو للکار کر کہتا ہے کہ ہم

اڈے نہیں دیں گے، اگر پاکستان کو کوئی قیادت دے سکتا ہے تو وہ وزیراعظم عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک تیسرا سیاستدان مولانا فضل الرحمان ہے، مولانا فضل الرحمان کی جماعت کے لوگ کیا کر رہے ہیں مفتی عزیزالرحمان کی ویڈیو دیکھ کر سب کو اندازہ ہوگیا ہوگا اور مولانا ہمیں یہودی ڈکلیئر کرتے ہیں، ان کے پاس نہ تو سیاسی شعور ہے اور نہ عقل جو ریاست کو آگے لے جانے کیلئے

ضروری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان کا سیاسی ماحول ہے اور پاکستان کی افواج اور عدلیہ سول حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں انشاء اللہ 2023ء میں بھی عمران خان کی حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مریم نواز فوج کے خلاف بیانات دیتی ہیں ایسے میں کون غیرت مند انہیں ووٹ دے گا، ہمارے علاقے کا کوئی قبرستان اور کوئی خانقاہ ایسی نہیں جہاں شہید مدفون نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ اپنا لہو دے کر جانوں کی قربانی دیتے ہیں، جرنیل، برگیڈیئر، میجر، کپتان سے لے کر سپاہی تک کونسا رینک ہے جس نے وطن کیلئے قربانی نہیں دی، افواج پاکستان کے افسر اور سپاہی وطن عزیر کے دفاع کیلئے یک جان ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو اللہ تعالی نے عزت دی ہے اور عزت پھر عمران خان کے حصے میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ بہت پسماندہ

تھا تیس سال میں جو کام ہوئے وہ ایک طرف اور تین سال کے کام ایک طرف، ہم نے جو وعدے کئے وہ پورے کر رہے ہیں، ضلع جہلم کو اسلام آباد کے ہم پلہ لائیں گے۔ للہ سے جہلم تک سڑک کی تعمیر تین سال میں مکمل ہوجائے گی جبکہ یہ سڑک موٹر وے اور جی ٹی روڈ کو ملائے گی اور اس عرصہ کے دوران پنڈدادن کا علاقہ ملک کا سب سے زیادہ ترقی

کرنے والا علاقہ ہوگا، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ضلع جہلم میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جارہا ہے، ٹلہ جوگیاں اور دیگر علاقوں کو بھی سہولیات ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب میں منتخب ہوا اس وقت میں نے اس علاقے کیلئے نہر لانے اور سڑک دو رویہ کرنے اور پانی کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا، کھیوڑہ والوں کو معلوم

ہے کہ اس وقت صورتحال کیا تھی اور آج ہم کہاں کھڑے ہیں۔ انشاء اللہ پورے حلقے کو گیس کی سہولت بھی دیں گے۔ ہرن پور سے سینا تک گیس پائپ لائن جائے گی جس سے پوری تحصیل جہلم کے علاقے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے لوگوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا اور جو امانت مجھے سونپی تھی اس پر اللہ کاشکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے آپ کی امانت کا حق ادا کرنے کے

قابل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس علاقے کے مزدوروں کا بھی احساس ہے تحصیل جہلم کا علاقہ جہاں فوج کو سپاہی دیتا ہے وہاں فیکٹریوں کیلئے مزدور بھی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایع ڈی سی اور ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدوروں سے متعلق معاملات کو بھی حل کرائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…