اتوار‬‮ ، 08 جون‬‮ 2025 

یونس کے نہ ہونے پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا، مصباح

datetime 28  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ یونس خان کے نہ ہونے پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا، یہ معاملہ پی سی بی اور کوچز کا ہے،انگلینڈ کا ٹور ہمیشہ اہم ہوتا ہے ورلڈ کپ سے قبل یہ دورہ مزید اہم ہوگیا ہے، مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل کر ہمیں تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انگلینڈ کا ٹور ہمیشہ اہم ہوتا ہے ورلڈ کپ سے

قبل یہ دورہ مزید اہم ہوگیا ہے، مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل کر ہمیں تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔مصباح الحق نے کہاکہ امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے، انگلینڈ میں کھیل کر انجوائے کرتے ہیں،پہلے ون ڈے میچز ہیں بعد میں ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ بولرز اور ٹاپ فور کا علم ہے ایک 2 پوزیشنوں پر ہمیں زیادہ فوکس کرنا ہے،پر سکون ہیں کہ آج آئسولیشن ختم ہو رہی ہے اور کل ٹریننگ کریں گے۔ہیڈ کوچ نے کہاکہ اعظم خان ٹیم کے ساتھ ہیں اس کا مطلب انہیں موقع بھی ملے گا،جبکہ شاہنواز دھانی ویسٹ انڈیز کے دورے کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2018 اور2019 میں ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی،تاہم ملتان سلطانز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے گزرے دو سیزن میں حیران کن کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔مظہر ارشد کے مطابق 2020 میں ملتان سلطانز نے 22 میچز میں سے 13 میچ جیتے اور انکی جیت کا تناسب59.09 رہا ان دو سالوں یہ تناسب کسی بھی دوسری ٹیم کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔2020کے سیزن میں سلطانز پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر موجود ہونے کے باوجود فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی۔ اس سال پہلی مرتبہ سلطانز نے ٹورنامنٹ جیت لیا حالانکہ گروپ مرحلے پر وہ پہلے پانچ میچز میں سے چار ہار چکے تھے۔اِس سال ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن کھیلا گیا اور ان چھ سالوں میں پانچ مختلف فاتح نظر آئے۔پشاور زلمی اس مرتبہ بھی ٹورنامنٹ کی رنر اپ رہی، وہ مستقل مزاجی سے مسلسل بہترین کارکردگی پیش کررہے ہیں۔پشاور زلمی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی واحد ٹیم ہے جنہوں نے چار مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی2017،2018،2019،2021،اس کے علاوہ زلمی اور کراچی کی ٹیموں کو یہ اعزاز حاصل ہے ،دونوں ٹیمیں ہر مرتبہ پلے آف میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور کراچی کنگز کے اوپنر بابر اعظم کو لیگ میں سب سے

کامیاب بیٹسمین کا اعزار حاصل ہے۔بابر اعظم نے 11 اننگز میں 554 رنز اسکور کیے،انفرادی کارکردگی کے حساب سے یہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ ٹوٹل ہے۔بابر اعظم نے اس سال سب زیادہ رنز بناتے ہوئے 2020 کے سیزن میں473 رنز بنانے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ بابر اعظم نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں اپنے 2000 رنز بھی مکمل کئے اور اسطر ح لیگ کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے وہ پہلے بیٹسمن ہیں۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کے ایڈیشن میں سب سے زیادہ رن ریٹ 8.67 نوٹ کیا

گیا یہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اب تک سب زیادہ رن ریٹ رہا۔پاکستان سپر لیگ کے حالیہ ایڈیشن میں 440 چھکے لگائے گئے جو کہ لیگ کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اسطرح اس سیزن میں 1012 چوکے لگائے گئے اس سے قبل 1000 چوکوں کا ریکارڈ درج کیا گیا تھا۔2018 کے ایڈیشن میں 415 چھکے ریکارڈ بک میں درج کئے گئے اور 2019 کے ٹورنامنٹ میں 879 چوکے لگانے کا ریکارڈ موجود ہے۔ملتان سلطانز سے تعلق رکھنے والے 22 سال نوجوان بالر شاہنوا زدھانی نے ٹورنامنٹ میں 17.00کی

ایوریج کے ساتھ 20 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں ایمرجنگ کھلاڑی کی طرف سے 20 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ پہلی مرتبہ انجام دیا گیا۔2019 کے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے اسپنر عمر خان نے 15 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کر رکھا تھا تاہم ایمرجنگ فاسٹ بالر کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیکا اعزاز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیمحمد حسین کے پاس تھا انہوں 2019 میں 12 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔شاہنواز دھانی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سابقہ ایڈیشنز میں سب سے زیادہ وکٹیں

حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی ہیں اس سے قبل 2019 کیسیرن میں فہیم اشرف نے 21 وکٹیں حاصل کیں تھیں اور 2019 کے سیز ن میں حسن علی نے 25 وکٹیں اپنے نام کیں تھیں۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن میں نوجوان کھلاڑی کثرت سے کھیل رہے تھے۔ ایمرجنگ کیٹگری میں 19 نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا تھا، جس میں 15 بالر تھے 11 فاسٹ بالر جبکہ چار اسپنر بھی ایمرجنگ کھلاڑیوں میں شامل تھے۔9 فاسٹ بالر کو ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع دیا گیا،پشاور زلمی کے عامر خان، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ذیشان ضمیر صرف دو ایسے بالر ہیں جن کو ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا چانس نہیں مل سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…