جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ملکی گردشی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد ٹریڈرز ونگ کے صدر جمشید اخترشیخ حکومت نے رواں مالی سال کے 11ماہ کے دوران12ارب13کروڑ 50لاکھ ڈالر کے غیر ملکی قرضہ حاصل کیا ہے،ملکی و غیر ملکی قرض میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے مگر عوام کو ریلیف کہیں نظر نہیں آتا ہے، گردشی قرضہ تاریخ کی

بلندترین سطح پر پہنچ چکاہے،عوام سوال پوچھتے ہیں کہ کیا یہ ہے تبدیلی جس کاخواب قوم کو دکھایاگیاتھا؟۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سیاست مہنگائی، بے روزگاری،نفرت اورتشدد بڑھانے تک محدود ہے،22کروڑ عوام میں نااہل حکمران خود ہی اپنی نالائقیوں سے عوام میں بُری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں جن کے پاس عوام کی بہتری،ملکی معیشت اور اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی ویژن نہیں،وزیراعظم عمران نیازی سے لیکر وفاقی وزراء تک کی ٹیم میں ایک سے بڑھ کر ایک نالائق ہیں جو صرف اور صرف سیاسی انتقام کی آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے کبھی اپوزیشن پر زبان کے نشترچلاتے ہیں،انہیں عوام کا احسا س ہے نہ ملکی حالات بہتر بنانے کی فکر ہے۔مسلم لیگی رہنما جمشید اخترشیخ نے حکمرانوں کی معاشی بہتری کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ معاشی بہتری کے ثمرات جب تک عوام کو نہیں ملتے اس وقت تک حکومتی معاشی پالیسیوں کودرست نہیں کہاجاسکتا،حکومت کی معاشی پالیسیوں کی سمت معلوم نہیں،ایک طرف وزیراعظم عمران نیازی قوم کو کفایت شعاری کا درس دیتے ہیں تو دوسری طرف وزیراعظم ہاؤس کے بجٹ میں اضافہ کیا جاتاہے،خودپرتعش زندگی گزارتے ہیں اور قوم کو مہنگائی کے بوجھ تلے دبادیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے

اتنے قرضے نہیں لئے جتنے کشکول توڑنے والے نالائق حکمران لے چکے ہیں اب موٹروے او ر ائیرپورٹ کوگروی رکھ کرمزید قرضے لئے جارہے ہیں،جس موٹروے کو گروی رکھاجا رہا ہے وہ قائد میاں نوازشریف کا تحفہ ہے،سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیا،اُن پراور اُن کے خاندان پر مقدمات

بنائے جا رہے ہیں، انہیں عوام سے دور رکھنے کیلئے طرح طرح کے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے جا رہے ہیں،قائدین کو ملکی سیاسی سے مائنس کرنے کے تمام فارمولے ناکام ہوچکے ہیں،نالائق حکمران جتنے چاہے اوچھے ہتھکنڈے اور جبر کرلے ہماری قیادت حق پر ڈٹی رہے گی،اندھیری رات جلد ختم ہوگی اور عوام کے حق

کے حق حکمرانی کا مسلم لیگ(ن)اسلام آباد ٹریڈرز ونگ کے صدر جمشید اخترشیخ نے مزیدکہاکہ عام آدمی سے لیکرہر فرد کی وزیراعظم عمران نیازی نے حقیقت میں چیخیں نکال دی،اشیائے خوردونوش کے علاوہ ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب کیلئے علاج ناممکن بنا دیا ہے،تبدیلی سرکار ہر محاذ پر ناکام ہوچکی

ہے،حکمرانوں نے عوام کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،نااہل حکومت عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کی وجہ سے اپنا اعتماد کھوچکی ہے،معاشی عدم استحکام،مہنگائی وبے روزگاری کے بھنور میں پھنس چکی ہے،مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ حکومتی منفی پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…