کوئٹہ۔۔۔۔فرنٹیئر کور نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بتاتے ہوئے اسلحہ و بارود سے بھرا ٹرک اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایف سی اور حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کر کے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکا م بنایا ہے، کامیاب کارروائی پر ایف سی اور حساس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مختلف علاقوں میں اسلحہ و بارود منتقل کر کے بلوچ اور پشتون بھائیوں میں تصادم کرانا چاہتے تھے، پاکستان آرمی، حساس اداروں اور ایف سی کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے اور بلوچستان کو پر امن ا ور خوشحال بنائیں گے۔ بلوچستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے، دیواروں پر زندہ باد اور مردہ باد تو میں بھی لکھ سکتا ہوں۔ترجمان ایف سی نے بتایا کہ حساس اداروں کی رپورٹ پر پنجگور، قلعہ سیف اللہ اور ڑوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی جس میں اسلحہ و بارود سے بھرا ٹرک اور بڑی تعداد میں جدید اور روایتی ہتھیار برآمد کئے گئے۔ انٹیلی جنس اداروں کی کارروائیوں میں 5 ہزار کلو گرام بارودی مواد، 200 کلاشکوفیں، تیار بم، بڑی تعداد میں ڈیٹونیٹر، آئی ای ڈیز، 30 بور کے درجنوں پستول، راکٹ لانچرز اور ہیند گرینیڈ بھی برآمد ہوئے جب کہ 3 ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
بلوچستان میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکا م
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں “ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا ...
-
پاکستانی فضائی حدودبند،نوٹم جاری
-
تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
بھارت کے معروف اداکار انتقال کرگئے
-
ملک میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خاص ہدایات
-
جوتوں کے ساتھ ابوظہبی مسجد میں گھومنے کا الزام، سوناکشی سنہا کا جواب
-
بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں ذیابیطس ،موٹاپے کا جدید علاج متعارف کرادیا
-
سونے کی اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
دبئی ، بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی پر 16 کروڑ 87 لاکھ درہم کا ...
-
کاروباری افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
پاکستانی مردوں کی اکثریت بے وفا ہے، شادی غیر ملکی سے کروں گی: سعیدہ امتیاز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
افغانستان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں “ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا انکشاف
-
پاکستانی فضائی حدودبند،نوٹم جاری
-
تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
بھارت کے معروف اداکار انتقال کرگئے
-
ملک میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے لیے خاص ہدایات
-
جوتوں کے ساتھ ابوظہبی مسجد میں گھومنے کا الزام، سوناکشی سنہا کا جواب
-
بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں ذیابیطس ،موٹاپے کا جدید علاج متعارف کرادیا
-
سونے کی اونچی اڑان، فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
دبئی ، بھارتی بزنس مین بی آر شیٹی پر 16 کروڑ 87 لاکھ درہم کا جرمانہ
-
کاروباری افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
پاکستانی مردوں کی اکثریت بے وفا ہے، شادی غیر ملکی سے کروں گی: سعیدہ امتیاز
-
پاک فوج کی بھرپور کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی
-
پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ