جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

عام معافی ،بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے دواہم کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیئے

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کیلئے عام معافی کی پایسی کارگرثابت ہو نے لگی ، مکران میں بی ایل ایف کے اہم کمانڈروں الطاف بلیدی اور چنگیز بلیدی نے ہتھیار ڈال دیئے ۔ بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے گڑھ مکران میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے نہایت خطرناک کمانڈروں الطاف بلیدی ولد چیئرمین امام بخش اور چنگیز بلیدی ولد بلوچ خان نے عام معافی کی پایسی کے تحت اپنے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے جس سے بی ایل ایف کو شدید دھچکا لگا ہے کیونکہ یہ دونوں کمانڈر نہایت متحرک اور مکران و تربت میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے، ان کے ہتھیار پھینکنے کے بعد ا س علاقہ میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری کے ساتھ مزید مسلح علیحدگی پسندوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ، ذرائع کے مطابق ان دونوں کمانڈروں کو ہتھیار پھینکنے کیلئے آمادہ کرنے کیلئے اْن کے قریبی عزیز سابق صوبائی وزیر ظہور احمد بلیدی نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ مسند اقتدار پر بیٹھنے سے پہلے ہی اس عزم کا اظہار کر چکے تھے کہ وہ بلوچستان کا مسئلہ طاقت کی بجائے مذاکرات سے حل کرنے کی پایسی اختیار کرینگے جس پر وہ گزشتہ دو برسوں سے پوری شد ومد سے عمل پیرا ہیں اْنکی انہی کاوششوں کی بدولت 26جون کو اپیکس کمیٹی نے بھی بلوچستان میں مسلح علیحدگی پسندوں کیلئے عام معافی کا اعلان کیا جبکہ اْنکی مذاکرات کی پایسی اور کاوششوں کی وجہ سے بیرونی دنیا میں پناہ لینے والی علیحدگی پسندوں کی قیادت بھی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہوئی ہے



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…