لاہور( این این آئی) چار روز میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ ہو گیا ،6.09روپے اضافے سے فی کلو مجموعی قیمت میں16.09روپے ، گھریلو سلنڈر191.93اورکمرشل سلنڈر 756.75روپے مہنگا ہو گیا۔
نئے اضافے سے ایل پی جی کی قیمت 155روپے فی کلو ،گھریلو سلنڈر1829روپے اورکمرشل سلنڈر7037روپے ہو گیا۔ گلگت بلتستان میں ایل پی جی 170روپے فی کلو،2000روپے گھریلو سلنڈراور کمرشل سلنڈر7720روپے میں فروخت ہو گا۔بتایا گیا ہے کہ 30جون سے ایل پی جی کی قیمت میں مزید10سے15روپے فی کلو اضافہ ہو گا۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق تیس جون کو ہڑتال کا فیصلہ اٹل ہے ،ایل پی جی پالیسی 2021کے بعد ایل پی جی گیس نایاب ہو گئی ہے ۔پہاڑی اور پسماندہ علاقوں میں قدرتی گیس میسرنہ ہونے کے باعث غریب عوام کامکمل انحصار ایل پی جی پر ہے۔ ایل پی جی پالیسی 2021ہم نہیں مانتے۔حکومت سے جلد از جلدایل پی جی پالیسی 2021کے سلسلے میں ایکشن لے اورٹیکس کا فوری خاتمہ کیا جائے۔30جون 2021کو مکمل گیر ہڑتال کریں گے اورملک بھر میں ایل پی جی کی سپلائی بند کر دی جائے گی۔