لاہو ر(این این آئی) طالبعلم سے نامناسب عمل کے الزام میں گرفتار مفتی عزیز الرحمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس کی جانب سے مدرسے کے طالبعلم سے نامناسب عمل کے ملزم مفتی عزیز الرحمان اور ان کے تین بیٹوں کو لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش کے لیے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔عدالت نے مفتی عزیز الرحمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کا ڈی این اے اور میڈیکل کروانے کی ہدایت بھی کی۔