جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلسطین نے زائد المیعاد ویکسین فراہم کرنے پر اسرائیل سے معاہدہ منسوخ کردیا

datetime 20  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ (آ ن لائن ) اسرائیل نے فلسطین کو زائد المعیاد کورونا ویکسین فراہم کردیں جس پر احتجاج کرتے ہوئے فلسطین اتھارٹی نے ویکسین خریداری کے معاہدے کو منسوخ کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک معاہدے کے تحت اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے کے رہائشیوں کو لگانے کے لیے کورونا ویکسین کی کھیپ

بھجیی تھی تاہم ان ویکسینز کی ایکسپائری انتہائی قریب تھی۔ فلسطین اتھارٹی نے زائد المعیاد ویکسین بھیجنے پر نہ صرف شدید احتجاج کیا بلکہ اسرائیل سے ویکسین خریدنے کے معاہدے کو بھی منسوخ کردیا۔ اسرائیل کی نئی حکومت نے غزہ کے علاقے میں ویکسینیشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔اسرائیل میں ویکسینیشن مکمل ہونے کے بعد پورے ملک میں معمولات زندگی کو بحال کردیا گیا ہے تاہم مغربی کنارے کے علاقے میں آباد 45 لاکھ فلسطینیوں کی ویکسینیشن نہیں کی گئی تھی جس پر اسرائیل پر شدید تنقید کی گئی تھی۔اسرائیل میں قائم ہونے والی نئی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مغربی کنارے میں ویکسینیشن کے لیے فائزر کی 14 لاکھ ویکسین فراہم کریں گے تاہم یہ ویکسین زاید المعیاد ہونے کے قریب ہوں گی۔فلسطین اتھارٹی کے اسرائیل سے کورونا ویکسین کی خریداری کے معاہدے پر فلسطینی شہریوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور حماس نے بھی مخالفت کی تھی جس پر فلسطین کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ معاہدہ اسرائیل کے ساتھ نہیں بلکہ فائزر کمپنی کے ساتھ کیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے باوجود گزشتہ سال جنگ اور تشدد سے فرار ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ جاری ہے جس سے عالمی سطح پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد ایک دہائی قبل کے اعداد و شمار

سے دگنی، 8 کروڑ 20 لاکھ ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی مہاجرین کے لیے قائم کردہ ایجنسی کی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں پہلے ہی سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے تھے تاہم اب 2020 میں عالمی سطح پر نقل مکانی کے اعداد و شمار میں 30 لاکھ کے قریب اضافہ ہوا۔اس رپورٹ میں روشنی ڈالی گئی

کہ شام، افغانستان، صومالیہ اور یمن جیسے بحرانوں نے لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جب کہ ایتھوپیا اور موزمبیق جیسے مقامات پر تشدد کی وجہ سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی۔حقیقت یہ ہے کہ نویں سال بھی تعداد میں اضافہ تباہ کن ہے کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں سے توقع کی جارہی تھی کہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں کمی آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…