اسلام آباد(مانیٹرمگ ڈیسک)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی راجہ اظہر نے علاقہ مکینوں کی شکایت پر اپنی پارٹی کے کارکن عبداللہ سیال کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا اور اس کی پارٹی سے رکنیت بھی معطل کروادی گئی، ایس ایچ او اعظم راجپر نے بتایا کہ گرفتار ملزم پرالزام عائد ہے کہ اس نے پندہ سالہ بچے فرحان علی کو قیوم آباد میں بدفعلی کانشانہ بنایا اوراس کی ویڈیو بھی بنائی جس کے بعد ملزم بلیک میلنگ بھی کرتا رہا ۔پولیس نے کہا کہ علاقہ مکینوں نے ملزم کو پکڑا اور برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔ پولیس کے مطابق ملزم اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ اپنی تصویر بنوا کر لوگوں کو ڈرایا کرتا تھا، ملزم محمد عبداللہ بچوں کی فحاشی ویڈیوزبنا کرانہیں بلیک میل بھی کرتا رہا۔ رکن اسمبلی راجا اظہرنے عبداللہ سیال کوپولیس کے حوالے کردیا ، اس موقع پر راجہ اظہر کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جرائم پیشہ کی کوئی جگہ نہیں اگر کوئی نشاندہی کرے گاتو اس پر کارروائی لازم ہوگی بھلے وہ کسی بھی پارٹی کا ہو۔ تاہم پولیس نے وقارحسین شاہ کی مدعیت میںمقدمہ الزام نمبر 520/21درج کرلیا ۔