اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

10 بچوں کو جنم دینے کا فراڈ کرنیوالی افریقی خاتون گرفتار جانتے ہیں جھوٹ کیسے پکڑا گیا؟

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پریٹوریا(ای این آئی)جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ہاں ایک ہی وقت میں دس بچوں کی پیدائش نے عالمی میڈیا کی توجہ اس واقعے کی طرف موڑ دی تھی مگر اس حوالے سے تازہ پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ جنوبی افریقی خاتون اپنے خاندان کے ساتھ 10 بچوں

کو جنم دینے کا جھوٹ بولا تھا۔ اس نے دعوی کیا تھا کہ چند روز قبل اس نے 7 بچوں اور 3 بچیوں پر مشتمل کل دس جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع بتایا کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پتا چلا ہے کہ خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی۔ اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال لایاگیا تھا۔دوسری طرف جنوبی افریقا کے علاقے گواٹنگ کی انتظامیہ نے خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے کسی اسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ خاتون کو 7 یونیو کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال نے اس خاتون کی طرف سے کسی بچے کی پیدائش کی تردید کی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…