منگل‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2026 

ٹیکس میں اضافہ ، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

datetime 18  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)عوام میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جانے والی بنیادی غذائی اشیاء یعنی دودھ اور گندم سے تیار کی جانے والی مصنوعات اور چینی پر ٹیکسز کی شرح میں کئے جانے والے اضافے سے صارفین کو 120 ارب روپے سے زائد کی اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔

قومی اسمبلی میں منظوری کیلیے پیش کیے جانے والے فنانس بل میں عوام میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جانے والی بنیادی غذائی اشیا یعنی دودھ اور گندم سے تیار کی جانے والی مصنوعات اور چینی پر ٹیکسز کی شرح میں کئے جانے والے اضافے سے صارفین کو 120 ارب روپے سے زائد کی اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔ڈیری سیکٹر پر سیلز ٹیکس میں اضافہ سے صارفین پر 6 ارب روپے سالانہ کا اضافی بوجھ پڑے گا ، چینی کی مارکیٹ پرائس پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے صارفین کو 44 ارب روپے مزید دینا ہوں گے جبکہ فلورملز پر ٹرن اوور ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں اضافے سے ملک بھرمیں آٹا میدہ صارفین پر 70 ارب روپے کا اضافی بوجھ آئیگا۔ ڈیری مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے خواتین اور بچوں میں پہلے سے موجود غذائیت کی قلت مزید بڑھ سکتی ہے۔عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں ہر دس میں سے آٹھ بچے بھرپور اور غذائیت بھری خوراک کی قلت کا شکار ہیں ۔ مجوزہ فنانس بل کے مطابق ایکس قیمت کی بجائے مارکیٹ پرائس پر سیلز ٹیکس کے نفاذ سے چینی کی قیمت 10 روپے کلو تک بڑھ سکتی ہے آٹا کی فی کلو قیمت 5 روپے جبکہ میدہ کی فی کلو قیمت 2 روپے بڑھ سکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…