کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)کوٹری ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی سات بوگیاں ڈی ریل ہو گئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کوٹری ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کو حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے آیا اور تین بوگیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، حادثے میں ٹرین ڈرائیور
اور فائر مین معمولی زخمی ہو گئے ہیں ۔ محکمہ ریلوے کا کہناہے کہ ریلوے لائن بحال ہے اور ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے ۔دوسری جانب سندھ حکومت نے سانحہ گھوٹکی اورخضدار میں جاں بحق افرادکے ورثاکوفی کس 5لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گھوٹکی اورخضدارکے متاثرین کی مالی مددکافیصلہ کرلیا۔اس ضمن میں وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گھوٹکی ٹرین حادثے کے جاں بحق افرادکے ورثاکوفی کس 5لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔وزیراطلاعات سندھ نے کہاکہ خضدارمیں سندھ کے شہری حادثے کاشکارہوئے، خضدارحادثے کے جاں بحق افرادکے ورثاکوفی کس 5لاکھ اور زخمیوں کوایک لاکھ دیئے جائیں گے۔ناصرحسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کو عوام کی پریشانیوں کااحساس ہے، احساس پروگرام والے حادثات سے متاثرافرادکی مدد نہیں کرتے۔
ہم منتظر رہے کہ وفاقی حکومت کوشاید کچھ احساس ہو۔واضح رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں66افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔دوسرے واقعے میں خضدار کے قریب بھلونک تھانے کی حدود میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔