ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

مفتی عزیز الرحمان کی شاگرد کیساتھ نامناسب ویڈیو، جے یو آئی کا موقف بھی آگیا‎

datetime 16  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی) کے رہنما مفتی عزیز الرحمان کی نامناسب ویڈیو سامنے آنے کے بعدپارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے۔ جے یو آئی لاہور کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی ہے ۔ دوسری جانب مفتی عزیز الرحمان نے نامناسب ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنے ردعمل دے دیا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ میں ڈیڑھ سال قبل مجھے ان ویڈیوز کے بارے میں بتایا گیا کہ اور کہا تھا کہ

آپ اپنا ردعمل دے لیکن میں چونکہ پاک دامن تھا اس لیے کسی ردعمل کے دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے ویڈیوز نہیں دیکھیں تھیں اور نہ ہی ان کے بارے میں کچھ جاننا چاہتا تھا کیونکہ میں پاک دامن تھا لہذا مجھے کسی چیز کا کوئی ڈر نہیں تھا ، مفتی کا کہنا تھا کہ مجھے ایک معروف ٹی وی چینل سے ایک صحافی نے ویڈیوز کے بارے میں بتایا اور مدرسہ چھورنے کی دھمکی لیکن میں نے صاف انکار کر دیا پھر یہ ویڈیوز میرے بیٹے کو دکھائی گئیں لیکن اس نے مجھے نہیں بتایا کیونکہ میں دل کا مریض ہوں لیکن اب یہ معاملہ جب سوشل میڈیا کی زینت بنا تواب میں ان کے بارے میں حقیقت بیان کر سکتا ہوں ۔ انکا کہنا تھا کہ میں پچھلے پچیس سالوں سے جامعہ اسلامیہ میں تدریس کر رہا ہوں ، اس مدرسے کے مہتم اول مولانا پیر سیف اللہ خالد نقشبندی کا مجھ پر مکمل اعتماد تھا۔ان کی وفات کے بعد مدرسے کا انتظام ان کے صاحبزوں اسد اللہ فاروق اور خلیل اللہ ابراہیم حوالے کیا گیا،دونوں میرے شاگرد ہیں لیکن بدقسمتی سے دوںوں حضرات انتظام سنبھالنے کے بعد روز اول سے مجھ سے انتہائی طور پر خائف تھے کہ کہیں مفتی مدرسے پر قبضہ نہ کر لیں۔مفتی عزیز الرحمان کا کہنا تھا میرے پاس عہدے اور علاقے کا اعتمادان کی آنکھوں کھٹکتا ہے انہوں نے میرے خلاف کئی پراپیگنڈے کیے لیکن میں مدرسہ چھوڑنے سے انکار تھا میں حلفا کہتا ہوں کہ گذشتہ چار سال میں ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔گذشتہ رمضان کچھ لوگوں نے مدرسہ کی گرتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور مجھے عملی قدم اٹھانے کا کہا گیا جس کے بعدان لوگوں نے صابر شاہ نامی نوجوان میرے خلاف استعمال کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو اڑھائی سال پرانی ہے ،حلفاَََ کہتا ہوں کہ اپنے ہوش و حواس میں ایسی کوئی غلیظ حرکت نہیں کی یہ ویڈیو بنانے سے قبل مجھے چائے میں کوئی نشہ آور چیز ملا کر پلائی گئی جس کے بعد میں اپنے ہوش میں نہیں رہا اس کے بعد یہ ویڈیو بنائی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…