پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

اگلے 6 دن ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی کیساتھ بارشیں ، محکمہ موسمیات نے عوام کو پیشگی اطلاع دے دی

datetime 15  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مو سمی ہوا کا کم دبائو شمال مغربی بلوچستان اور اس سے ملحقہ حصوں پر مو جود ہے۔بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سےمرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں ۔آج منگل کو کشمیر، پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہےاس دوران چند مقامات پر موسلادھار

بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع تھی ،بالائی سندھ میں آند ھی کا بھی امکان ہے،ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ ، جنوبی اور وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16جون بروز بدھ کشمیر، پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے تاہم بالائی سندھ میں آند ھی کا بھی امکان ہے۔ ملک کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔جمعرات کے دن کشمیر، گلگت بلتستان،بالائی اور جنوبی خیبر پختو نخوا، مشرقی بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں تیز ہوأوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ ملک کےدیگرعالقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔اسی طرح بروز جمعہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا، ،زیریں سندھ اور بلوچستان میں تیز ہوأوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختو نخوا میں تیز ہوأوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے جبکہ 20جون بروز اتوار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختو نخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور پنجاب کے چند مقا مات پر تیز ہوأوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ سوموار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا اور شمالی بلوچستان میں تیز ہوأوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ روز گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ سندھ اور جنوبی و وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ سب سےزیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:خا نیوال 54، راولپنڈی (شمس آباد 36، چکلالہ 19)،ڈی جی خان 33، اسلام آباد (سٹی 22، سیدپور 18، بوکڑہ 07، گولڑہ 06)،بہاولنگر 24، ملتان (سٹی 43، ائر پو رٹ 26) ،بہاولپور (،ائر پورٹ 15 ،سٹی 11)سا ہیوال 07، ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، مری 04،بھکر 02، لئہ 01، کشمیر:راولاکوٹ 20،کوٹلی 08، مظفرآباد(ایئر پورٹ 07، سٹی 03)، گڑھی دوپٹہ 03،خیبر پختونخوا:ڈی آئی خان 28،بالاکوٹ 07، کاکول ،02 ،سیدو شریف،بنوں 03،مالم جبہ 02، گلگت بلتستان:بگروٹ 02 اور استور میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی 47، دادو، شہید بینضیر آباد ا ورجیکب آباد میں45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…