پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کردیا گیا

datetime 15  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئراور اسیررہنما سیدخورشید احمدشاہ کے نوجوان بھتیجے کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں،خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو دو روز کے لیے پیرول پر رہا کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے

اسیر رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے 33سالہ حارث شاہ علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میںانتقال کر گئے، جس کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پی پی رہنما نے پیرول پر رہائی کے لئے درخواست جمع کروائی۔محکمہ داخلہ سندھ نے خورشید شاہ کی رہائی کے لیے حکم جاری دیا ، جس کے بعد رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو 48 گھنٹوں کے لیے پے رول پر رہا کردیا گیاہے۔دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کیخلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ، خورشید شاہ اور دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت کو بتایا کہ خورشیدشاہ بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے پرول پررہاہیں جبکہ ریفرنس میں شامل خورشیدشاہ کے بیٹے ایم پی ایفرخ شاہ بھی پرول پر ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…