پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

الیکٹرک وہیکلز کی خریدو فروخت کی حوصلہ افزائی کیلئے رجسٹریشن ،ٹوکن فیس کی مد میں بڑی چھوٹ دے دی گئی

datetime 14  جون‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی) پنجاب حکومت نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لئے رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آئندہ مالی سال میںالیکٹرک وہیکلز کی خریدو فروخت کی حوصلہ افزائی کے لئے رجسٹریشن فیس اور ٹوکن فیس کی مد میں50اور 75فیصد تک چھوٹ دی جائے گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے

رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال میںبھی 25سے زائد سروسز پر پنجاب سیلز ٹیکس کی شرح کو 16فیصد سے 5فیصد پر بر قرار رکھنے کی تجویز دی ہے ۔ ان سروسز میں چھوٹے ہوٹلز او رگیسٹ ہائوسز، شادی ہال، لانز، پنڈال اور شامیانہ سروسز و کیٹرز، آئی ٹی سروسز، ٹور آپریٹرز جمز، پراپرٹی ڈیلرز، رینٹ اے کار سروس، کیبل ٹی و ی آپریٹرز، ٹریٹمنٹ آف ٹیکسائل اینڈ لیدر زرعی اجناس سے متعلقہ کمیشن ایجنٹس، آڈیٹنگ،اکائونٹنگ اینڈ ٹیکس کنسلٹنسی سروسز، فوٹو گرافی اور پارکنگ سروسز شامل ہیں۔ اسی طرح آئندہ مالی سال میں دس مزید سروسز پر سیلز ٹیکس کو16فیصد سے کم کر 5فیصد کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہے جن میں بیوٹی پارلرز،فیشن ڈیزائنرز، ہوم شیفس، آرکیٹکٹ، لانڈریز اور ڈرائی کلینرز، سپلائی آف مشنری، وئیر ہائوس، ڈریس ڈیزائنرز اور رینٹل بلڈوزرز وغیرہ شامل ہیں ۔ کال سینٹرز پر ٹیکس کی شرح کو ساڑھے 19فیصد سے کم کر 16فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ، اگلے مالی سال کیلئے موبائل والٹ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی پر بھی ٹیکس کی شرح 5فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت رواں مالی سال کی طرح آئندہ مالی سال میں بھی پراپرٹی ٹیکس دو اقساط میں ادا کیا جا سکے گا ۔ پراپرٹی اور موٹر سائیکل وہیکل ٹیکس پر نافذ شدہ سرچارج پینٹلٹی کو آئندہ مالی سال کی صرف آخری دو سہ ماہیوں تک محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…