پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

ذہن گھما دینے والی اس فلم کو ایک بار ضرور دیکھیں

datetime 14  جون‬‮  2021 |

نیویارک (این این آئی)ذہن گھما دینے والی اس فلم کو ایک بار ضرور دیکھیں ایک ایسی فلم جو شروع سے اختتام تک آپ کو دلچسپ تو محسوس ہوگی مگر ہوسکتا ہے کہ اسے بہترین قرار دینا مشکل ہو۔مگر جب فلم کا اختتام ہوتا ہے تو آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ آپ نے اتنی دیر میں فلم کے پلاٹ کو سمجھا تھا یا نہیں۔یہ فلم ہے ڈائریکٹر ایم نائٹ شیامالن کے کیریئر کی بہترین فلم دی

سکستھ سینس۔1999 میں ریلیز ہونے والی فلم کو 6 آسکر ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا جو کہ ایک تھرلر اور ہارر فلم کے لیے متاثر کن اعزاز ہے۔اس فلم سے جڑے چند حقائق بھی بہت دلچسپ ہیں۔یہ فلم ایک ماہر نفسیات اور بچے کے گرد گھومتی ہے جو مردوں کو دیکھنے اور بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔مالکم کرو (بروس ولز) فلاڈلفیا سے تعلق رکھنے والا بچوں کا ماہر نفسیات ہوتا ہے جو ایک رات اپنی اہلیہ اینا کے ساتھ گھر واپس پہنچتا ہے۔وہاں ایک جوان شخص وننسینٹ گرے باتھ روم سے نکلتا ہے اور مالکم پر اپنی حالت خراب ہونے کا الزام عائد کرتا ہے کیونکہ وہ ماضی میں اس کے زیرعلاج رہ چکا تھا۔وہ شخص مالکم کو گولی مار دیتا ہے اور پھر خودکشی کرلیتا ہے۔کچھ عرصے بعد مالکم ایک 9 سالہ بچے کول سیئر کا علاج شروع کرتا ہے تاکہ اپنی ناکامی سے باہر نکل سکے اور بیوی سے مصالحت ہوسکے۔اس بچے کے علاج کے دوران مالکم پر انکشاف ہوتا ہے کہ یہ بچہ تو روحوں کو سننے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ صلاحیت اسے پیدائشی تحفے کے طور پر حاصل ہوئی ہے۔وہ بچے کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اس تحفے کو بھوتوں سے رابطے کے لیے استعمال کرے اور ان کے مسائل کو حل کرے، بچہ پہلے تو تیار نہیں ہوتا مگر پھر مدد کرنے کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔ایک رات کو وہ بچہ جاگتا ہے تو وہ ایک بھوت لڑکی کو دیکھتا ہے اور پھر مالکم کے ساتھ اس لڑکی کی آخری رسومات کے لیے اس کے گھر جاتا ہے۔وہاں وہ ایک ڈبے کی جانب جاتا ہے جس میں ایک ویڈیو ٹیپ ہوتی ہے جو وہ لڑکی کے باپ کو دیتا ہے، اس ٹیپ سے معلوم ہوتا ہے کہ ماں نے لڑکی کے کھانے میں زہر ملایا تھا، اس طرح وہ لڑکی کی چھوٹی بہن کو بچالیتا ہے۔اس طرح وہ بچہ بھوتوں کو دیکھتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنا سیکھتا ہے اور اسکول کے ماحول سے مطابقت حاصل کرنے لگتا ہے جبکہ مالکم کو اپنی بیوی سے رات کو نیند میں بات کرنے کو کہتا ہے۔اس طرح کہانی اختتام تک پہنچتی ہے جہاں ایسا جھٹکا آپ کا منتظر ہے جو ذہن گھما کر رکھ دیتا ہے۔فلم کا اختتام اور چند اہم ٹوئسٹ بیان نہیں کررہے تاکہ فلم دیکھنے کا لطف ختم نہ ہوجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…