پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

شملہ مرچ کے کرشماتی فوائد کیا ہیں؟

datetime 14  جون‬‮  2021 |

لاہور(یواین پی)شملہ مرچ ایک خوش ذائقہ مرچ ہے۔ جو کہ پیلے، ہرے اورلال رنگ میں دستیاب ہوتی ہے، اس کی خوشبو کھانے کے ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہے، شملہ مرچ کا استعمال بہت سے پکوانوں میں کیا جاتا ہے۔ جن میں چائنیز کھانے عام ہیں۔علاوہ ازیں شملہ مرچ کو بہت سے سبزیوں اور قیمے کیساتھ بھی بنایا جاتا ہے۔شملہ مرچ تیز نہیں ہوتی اس لیے عام طور پر بچے اور بڑے سب کھا سکتے ہیں،

شملہ مرچ کو اس کے رنگ اور ذائقے کی وجہ سے خاص پسند کیا جاتا ہے، علاوہ ازیں شملہ مرچ کے بہت سے فوائد بھی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ مختلف بیماریوں جن میں کینسر، معدے کی تکالیف، سر درد اور جِلدی بیماریاں شامل ہیں، اس کے علاوہ شملہ مرچ وزن میں کمی کا باعث بھی بنتی ہیں۔کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے:شملہ مرچ کینسر کے خطرے کو کم کرتی ہے کیونکہ اس میں انسداد سوزش والے غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں۔ شملہ مرچ میں موجود کیروٹینائڈ لائکوپین گریوا، پروسٹیٹ، لبلبے اور مثانے کے کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی موثر ہے۔ اس کے علاو شملہ مرچ میں موجود انزائمز غذائی نالی اور معدے کے کینسر کی روک تھام میں بھی مدد کرتے ہیں۔قلبِ صحت کیلئے مفید:سُرخ شملہ مرچ میں لائکوپین ہوتا ہے جو ایک فائٹونٹریئنٹ ہے اور یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر رکھتا ہے، اس کے علاوہ یہ سبزی فولٹ اور وٹامن بی 6 کا بھرپور ذریعہ ہے، جو ہومو سسٹین کی سطح کو کم کرتی ہے جس سے دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس بھی ہوتے ہیں جو جسم کو آزاد ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…