پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

جو بھی یہ وظیفہ کر لے وہ کبھی غریب نہیں رہ سکتا

datetime 14  جون‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ہمارے پیارے آ قا کریم حضرت محمد ﷺ کی زبانی ہے۔ ان کے لبِ اقدس سے یہ وظیفہ نکلا ہے اور یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ جو بات جو کلمات ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کی زبان سے نکلے ہوںووہ  سچ ہیں۔ یہ وظیفہ ہر بہن ہر بھائی جو قرضے کے نیچے دبے ہوئے ہیں ان کے مالی حالات بہت ہی زیادہ خراب ہیں کھانے کو لالے پڑے ہوئے ہیں۔

انشاء اللہ تعالیٰ پورے یقین کے ساتھ کر یں گے تو خود اپنے دن پھرتے محسوس کر یں گے۔آپ لوگوں سے یہی التماس ہے کہ ہماری بات کو غور سے سنا کیجئے تا کہ ہماری باتیں آپ کو ٹھیک سے سمجھ آ سکیں اور ہماری باتوں پر عمل کر سکیں آ پ لوگ۔ اس وظیفے کے بارے میں آپ کو ایک واقعہ بھی بتا تا چلوں کہ یہ وظیفہ کس قدر آزمودہ اور مجرب ہے۔ روایت میں آ تا ہے کہ ایک دفعہ ایک شخص ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آ کر کہنے لگا یا رسول ﷺ دنیا نے میری طرف سے پیٹھ پھیر لی ہے مطلب کہ کھانے پینے کو کچھ بھی نہیں روز گار سے بہت زیادہ تنگ ہوں حالات سے بہت زیادہ پریشان اور تنگ ہوں۔ اور آپ کے پاس آ یا ہوں تو آپ ﷺ نے اس شخص کی طرف دیکھا اور کہا کہ تم ملا ئکہ کی نماز اور اللہ کی مخلوق کی تسبیح سےکیوں غافل ہو گئے ہو۔اللہ رب العزت اسی کے صدقے سب کو رزق دیتا ہے۔ آپ ﷺ نے اس شخص سے فر ما یا کہ جب صبح صادق طلوع ہو تو یہ تسبیح ایک سو مرتبہ پڑ ھنی ہے۔ صبح جب فجر کی نماز کا وقت ہو تو نماز ِ فجر کی دو سنت ادا کرنے کے بعد یہ ایک تسبیح کو سو مرتبہ پڑ ھنا ہے فجر کے دو فرائض ادا کرنے سے پہلے پہلے اپنی تسبیح پوری کر نی ہے۔ وہ تسبیح کون سی ہے۔ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم واستغفر اللہ ۔ اس چھوٹے سے وظیفے کو آپ نے سو مرتبہ کر نا ہے۔ سرکارِ دو جہاں رحمت اللعالمین نے ارشاد فر مایا کہ اس وظیفے کو کرنے کے بعد دنیا تمہارے پاس ذلیل ہو کر آئے گی۔اس وظیفے کو فجر کی دو سنت ادا کر نے کے بعد جو بھی کر ے گا۔ دنیا اس کے پاس ذلیل و رسوا ہو کر خود آ ئے گی۔ آج کل ہمارا سب سے بڑا مسئلہ صرف ذریعہ معاشہے ہر دوسرا شخص اسی پریشانی کی وجہ سے پریشان ہے۔ ان کے کارو بار میں بر کت نہیں۔ رزق میں فراوانی نہیں تو ایسے لوگوں کے لیے یہ بہترین وظیفہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…