پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی ، خریدار وں کیلئے خوشخبری

datetime 14  جون‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں 22ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1856ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 800روپے کی کمی سے

ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ9ہزار700روپے اور دس گرام سونے کی قیمت686روپے کی کمی سے94ہزار50روپے پر آ گئی۔‎دوسری جانب انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ دبا کا شکار رہا جس کی وجہ سے ڈالر156روپے سے تجاوز کر گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے سے بڑھ کر156.20روپے اور قیمت فروخت155.80روپے سے بڑھ کر156.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 60پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.60روپے سے بڑھ کر156.10روپے اور قیمت فروخت155.90روپے سے بڑھ کر156.50روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 187.50روپے سے بڑھ کر188روپے اور قیمت فروخت189روپے سے بڑھ کر190روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید218.50روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر221روپے ہو گئی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…