منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

ڈالر کی اڑان جاری ، 156کی حد ایک بارپھر عبور کر گیا

datetime 14  جون‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ دبا کا شکار رہا جس کی وجہ سے ڈالر156روپے سے تجاوز کر گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں

50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.70روپے سے بڑھ کر156.20روپے اور قیمت فروخت155.80روپے سے بڑھ کر156.30روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 60پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 155.60روپے سے بڑھ کر156.10روپے اور قیمت فروخت155.90روپے سے بڑھ کر156.50روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 187.50روپے سے بڑھ کر188روپے اور قیمت فروخت189روپے سے بڑھ کر190روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید218.50روپے سے بڑھ کر219روپے اور قیمت فروخت220روپے سے بڑھ کر221روپے ہو گئی۔‎ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جمعرات کو بھی برقرا ر رہااور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 156روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.75روپے سے بڑھ کر155.80روپے اور قیمت فروخت155.85روپے سے بڑھ کر155.90روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے بڑھ کر 155.70روپے اور قیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر 156روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید188.50روپے اور قیمت فروخت 190روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر218.50روپے اور قیمت فروخت220.50روپے سے گھٹ کر 220روپے ہو گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…