بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

بجٹ پیش ہوتے ہی مہنگائی کا نیا طوفان دستک دینے کو تیار آٹے کے بعد پٹرولیم قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں‎

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اوگرا کی طرف سے 16 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی،ْ پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے،اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی، پٹرول 4روپے 20پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3روپے پچاس پیسے مہنگی کرنےکی تجویز دی گئی،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا

تعین موجودہ لیوی پر کیا گیا،اس وقت پٹرول پر فی لیٹر لیوی 4روپے 80پیسے ہے،ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 5روہے 14پیسے ہے،پٹرولیم مصنوعات کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ دوسری جانب تاجر رہنما،آئرن و سٹیل مارکیٹس لاہور کے صدرراجہ عدیل نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرولیم لیوی میں مشروط اضافہ کو منی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی میں اضافہ پر پٹرولیم مصنوعات پر دیگر تمام ٹیکسز کا خاتمہ کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے کیونکہ پٹرولیم لیوی میں اضافہ سے پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھنے سے اس کا صنعتی شعبہ پر بوجھ پڑے گا۔ان خیالات کا انہوں نے آئرن و سٹیل مارکیٹ لاہور کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیے تھے۔ پٹرولیم لیوی سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کے بعد فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا جس کا بوجھ عوام و انڈسٹریز پر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کہ بجلی مہنگی ہونی سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء مہنگی ہونے کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں کمی اورصنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ بجلی مہنگی کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…