جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

یونس خان ناروا سلوک پر کوچ اور کپتان سے نالاں

datetime 22  جولائی  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) یونس خان ناروا سلوک پر کوچ وقار یونس اور ٹیسٹ کپتان مصباح الحق سے نالاں نظر آتے ہیں، انھوں نے ایک انٹرویو میں دونوں کو دبے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بھی بنایا، وہ ون ڈے اسکواڈ سے اخراج کا دکھ بھی اب تک فراموش نہیں کر پائے۔یونس خان نے کہا کہ اگر سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں میچ وننگ 177رنز نہ بناتا تو ٹیسٹ ٹیم سے بھی باہر کر دیا جاتا، جاوید میانداد کے سب سے زیادہ رنز کے ریکارڈ سے چند قدم دوری پر ایسا ہونے پر میری ذہنی حالت کیا حالت ہوتی؟ انھوں نے کہا کہ پالے کیلی میں جلد آو¿ٹ ہونے پر ایسا ممکن تھاکہ کہا جاتا کہ مٹی پاو¿، یہ ٹیم پر بوجھ بن گیا باہر نکالو، مگر ایسی بے مروتی اچھی بات نہیں، میری ہمیشہ کوشش رہی کہ ٹیم کیلئے کھیلوں، انھوں نے مصباح الحق کا نام لیے بغیر کہا کہ نمبر5،6پر بیٹنگ آسان ہے کیونکہ گیند تب تک پرانی ہو چکی ہوتی ہے مگر میں ہمیشہ ابتدائی پوزیشنز پر کھیلنے کیلئے تیار رہتا ہوں۔مینجمنٹ کو بھی پلیئرز کو اعتماد دینا چاہیے، یونس خان نے کہا کہ میرا ون ڈے کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا، مجھ میں کیا کمی ہے، کیا کمٹمنٹ یا فٹنس خراب ہے؟ زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز میں اگر مجھے موقع ملتا تو کیا پرفارم نہیں کرتا؟ کم بیک کے بعد مجھے تمام مواقع ٹاپ ٹیموں کیخلاف ملے اس کے باوجود جتنے رنز بنائے شاید ہی کسی نے اتنے اسکور کیے ہوں گے۔ انھوں نے غیرملکی کوچزکی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ایسا ہی ہوتا ہے۔بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اسی لیے تیزی سے اوپر آئی۔ یاد رہے کہ یونس خان ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے ساتھ موازنے پر بھی ناخوش دکھائی دیتے ہیں، انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ مصباح سے میرا موازنہ نہ کریں، میں طویل عرصے سے کرکٹ کھیل رہا اور ہر ملک میں اچھی پرفارمنس رہی ہے، واحد پاکستانی بیٹسمین ہوں۔جس نے تمام ٹیموں کیخلاف سنچری بنائی، عمروں میں بھی کافی فرق ہے، وہ41،42سال کے ہیں جبکہ میں 37برس کا ہوں، میرا انداز سب کو پتا ہے کہ مثبت انداز سے کھیلتا ہوں، وہ جیسے انسان یا پلیئر ہیں اور ان کا جو اسٹائل ہے وہ سب جانتے ہیں، میں یہ نہیں کہتا کہ بہت اچھا پلیئر ہوں مگر مصباح کے ساتھ جب موازنہ ہو تو حیرت ہوتی ہے، ہمارا مزاج اور انداز بالکل مختلف ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…