اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

یو نس خا ن ونڈے بھی کھیلیں گے۔

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

شار جہ۔۔۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلیے پاکستانی ٹیم میں شامل کرلیے گئے ہیں۔یونس خان کو سری لنکا کے دورے کے بعد آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا جس پر وہ کرکٹ بورڈ پر خوب برسے تھے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی انتہائی شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان نے کہہ دیا تھا کہ یونس خان نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ ضرور بنیں گے۔احمد شہزاد جو نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں میں دوبارہ واپس آئے ہیں۔فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی فٹ ہوکر اسکواڈ کاحصہ بنے ہیں جبکہ عمرگل کی بھی ٹی 20 ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔وکٹ کیپر سرفراز احمد کو بھی ٹی 20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شاہد آفریدی ( کپتان ) احمد شہزاد۔ محمد حفیظ۔ انورعلی۔ حارث سہیل۔ محمد عرفان۔ اویس ضیا۔ رضاحسن۔ سعد نسیم۔ سرفراز احمد۔ سہیل تنویر۔ عمراکمل۔ عمرگل اور وہاب ریاض۔ون ڈے ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مصباح الحق ( کپتان )۔ محمد حفیظ۔ احمد شہزاد۔ اسد شفیق۔ بلاول بھٹی۔حارث سہیل۔ محمد عرفان۔ ناصر جمشید۔ سرفراز احمد۔ شاہد آفریدی۔ سہیل تنویر۔ عمراکمل۔ عمرگل۔ وہاب ریاض۔یونس خان اور ذوالفقاربابر۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل چار اور پانچ دسمبر کو دبئی میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز آٹھ دسمبر سے شروع ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…