اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیر اعظم ہاؤس اور آفس کے اخراجات کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال 28فیصد کمی کی گئی۔دوسرے سال 21فیصد اور تیسرے مالی سال میں 29فیصد کمی کی گئی۔ وزیر اعظم آفس کے مختص
بجٹ،اخراجات میں 518ملین روپے کی بچت کی گئی۔وزیر اعظم ہاؤس کے مختص بجٹ،اخراجات میں 565ملین روپے کی بچت کی گئی۔وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں پہلے فیصد28فیصد،دوسرے سال 38فیصد اور تیسرے سال 41فیصد کمی کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے 3سال میں صوابدیدی فنڈ سے ایک روپے کا بھی استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں،کیمپ آفس نہ ہونے سے اخراجات صفر ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا وزیر اعظم آفس کے اخراجات میں کروڑوں روپے کی کمی مثالی اقدام ہے۔ماضی میں سابق سربراہان نے وزیر اعظم آفس کے صوابدیدی فنڈز کا بے دریغ استعمال کیا۔صرف گفٹس،ٹپس،تحائف میں کروڑوں روپے لٹائے گئے۔وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی صوابدیدی اختیارات ختم کردئیے۔ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا،سرکار ی عیاشیوں کیلئے نہیں۔کمیپ آفسر،سیکورٹی،غیرملکی دوروں کے نام پر لوٹنے کی روایات کو ختم کردیا گیا ہے۔مراد سعید نے کہا اس سال بھی وزیراعظم آفس کے اخراجات میں کمی کی اور کل108کروڑ روپے بچا لئے۔زرداری نے کیمپ آفسسز پر260کروڑ نواز شریف نے 430 کروڑ اڑایا، زرداری 254 گاڑیاں اور 654 پولیس اہلکار،نواز شریف کے کیمپ آفسز پر2717 پولیس اہلکار مامور تھے۔