بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

ماہ نور بلوچ نے طویل مدت بعد اپنی نئی سیلفی شیئر کردی

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی صدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ نے طویل مدت بعد اپنی کوئی نئی سیلفی انسٹاگرام سٹوری کی زینت بنائی ہے جس میں وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین اور جوان نظر آرہی ہیں۔ماہ نور بلوچ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں ان کے

ہمراہ ایونٹ آرگنائزر قاسم یار تیوانہ بھی موجود ہیں۔اپنی نئی تصویر میں ماہ نور بلوچ نے سفید ٹی شرٹ زیب تن کرکھی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت و دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کی تصاویر دیکھ کر صارفین یہی سوال کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ آخر ماہ نور بلوچ پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح کیوں نہیں ہورہے۔اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ کسی جادو کی وجہ سے ایسی نظر نہیں آتیں بلکہ وہ پرکشش دِکھنے کیلئے بیحد محنت کرتی ہیں۔ماضی میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر رات سونے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح صاف کرتی ہیں اور ان کے لیے دھوپ میں نکلنے سے قبل سن بلاک کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ماہ نور کا بتانا تھا کہ انہوں نے چینی اور آٹے کا استعمال بالکل ختم کردیا ہے، وہ اپنے ناشتے اور دن کے کھانے میں دہی، سبزی اور چکن کا استعمال کرتی ہیں ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…