اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

تیز آندھی کی وجہ سے شوگراں روڈ پر حادثہ گاڑی میں سوار تمام سیاح جاں بحق

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )تیز آندھی سے شوگراں روڈ پر ایک بڑا درخت سیاحوں کی گاڑی پر آگرا، جس سے 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ایک موٹر سائیکل سوار بھی زد میں آگیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق مانسہرہ میں تیز آندھی سے شوگراں روڑ پر ایک بڑا درخت سیاحوں کی گاڑی پر گر گیا جس سے 3 سیاح اور ایک مقامی شخص جاں بحق

ہو گئے،ریسکیو 1122 مانسہرہ کے آفیسر محمد عامر سے ملنے والی تفصیلات  کے مطابق بالا کوٹ شوگراں روڈ پر بارش اور آندھی کے دوران درخت اکھڑ کر پجارو گاڑی پر آ گرا جس میں سوار سیاح عابد شاہ، امیر حمزہ ساکنان نوشہرہ فیروز سندھ اور ان کا ڈرائیور چوہدری عدیل سکنہ آزاد کشمیر جاں بحق ہو گئے جب کہ ایک موٹر سائیکل سوار سفیر سکنہ گڑھی حبیب اللہ بھی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔یاد رہے اس سے قبل بابو سر ٹاپ پربھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں سیاحوں کی گاڑی خراب ہو گئی، سردی سے 3 سال کی بچی کی موت ہو گئی تھی۔دوسری جانب مون سون بارشوں کی آمد سے قبل شہر قائد کے برساتی نالوں کی صفائی کا جاری ہے، لاکھوں کیوبک فٹ کچرا نکال کر لینڈ فل سائٹس میں منتقل کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی نالوں کی صفائی مہم جاری ہے، سیکریٹری بلدیات نے کہاہے کہ 14 دنوں میں 2 لاکھ کیوبک فٹ کچرا نالوں سے نکال لیا۔سیکرٹری نے بتایاکہ 2 ہزار 773 ڈمپرز میں فضلہ لینڈ

فل سائٹ منتقل کیا گیا، جام چاکرو لینڈ فل سائٹ تک نالوں سے نکالا جانے والا کچرا 12 سو سے زائد ڈمپرز میں منتقل کیا گیا۔ضلع غربی کے برساتی نالوں سے 4 لاکھ 69 ہزار کیوبک فٹ فضلہ، ڈسٹرکٹ ایسٹ سے 1 لاکھ 31 ہزار 515 کیوبک فٹ کچرا اور بلدیہ وسطی سے

5 لاکھ 99 ہزار 450 کیوبک فٹ برساتی فضلہ لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا۔بلدیہ ملیر سے 99 ہزار 500 کیوبک فٹ فضلہ 160 ڈمپرز کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ کورنگی سے 1 لاکھ 24 ہزار 539 کیوبک فٹ کچرا منتقل کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ساتھ سے 5 لاکھ 74 ہزار 295 کیوبک فٹ فضلہ لینڈ فل سائٹس منتقل کیا گیا۔سیکرٹری بلدیات نے کہاکہ جلد ہی برساتی نالوں کی مکمل صفائی کا عمل تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…