جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی تیاریاں ملک بھر میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیڑھ ماہ تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں اب بڑھانی پڑیں گی،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دیدیا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ہمیں کہا تھا کہ آپ بجٹ

پیش کردیں جس کے دوران بات چیت بھی جاری رہے گی ،شوکت ترین نے تصدیق کی کہ اس سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 600ارب روپے ہے۔ جس کی وجہ سے فی لیٹر پیٹرول پر پی ڈی ایل 20سے25روپے پر لے کر جانا پڑے گا۔وفاقی حکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر صرف 5روپے پی ڈی ایل وصول کررہی ہے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دنیا میں پیٹرولیم کی قیمت میں 120 فیصد اضافہ ہوا، ہم نے 34 فیصد اضافہ کیا ہے۔اگر پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو ہمیں بھی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔پٹرولیم لیوی پانچ روپے ہے اسے بیس پچیس روپے پر لے کر جانا پڑے گا، پٹرولیم قیمتیں بڑھنے سے کچھ نہ کچھ مہنگائی میں اضافہ ہوگا،فیٹف کی وجہ سے ہنڈی کے ذریعہ رقوم کی منتقلی بہت مشکل ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزیدکہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام سے باہر نہیں آسکتے، آئی ایم ایف نہیں چاہتا کہ بریک ڈائون ہو اور ہم بھی یہ نہیں چاہتے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چلتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…