جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

صرف دس ٹیسٹ کھیل کر۔۔ ۔یاسرشاہ نے ریکارڈ بنادیا

datetime 21  جولائی  2015 |

کولمبو(نیوزڈیسک) پاکستان کے کامیاب لیگ اسپنریاسر شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آگئے ¾صرف دس ٹیسٹ کھیلنے والے شاہ دنیا کے تیسرے بہترین باو ¿لر بن گئے۔ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے بعد انگلش فاسٹ باو ¿لر جیمز اینڈرسن دوسری سے چھٹی پوزیشن پر پہنچے تو چوتھی پوزیشن پر موجود یاسر شاہ کو تیسری پوزیشن مل گئی یاسر شاہ اب تک دس ٹیسٹ کھیل کر 61 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں چوبیس وکٹیں لینے کے بعد لیگ اسپنر نے سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے بالخصوص تیسرے ون ڈے میں کیرئیر کی بہترین باو ¿لنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی کامیابی میں ایک بار پھر اہم کردار ادا کیا۔آئی سی سی باو ¿لر رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین بدستور پہلے جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…