پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

الطاف حسین کے خلاف مقدمات , ایم کیو ایم کا2آپشنز پرغور

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کررہی ہے کہ الطاف حسین کی تقاریر کی بنیاد پر ملک بھر میں درج کرائے گئے سو سے زائد مقدموں کا سیاسی طور پر مقابلہ کیا جائے یا قانونی دفاع کیا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے مطابق الطاف حسین کی متنازع تقاریر پر پورے ملک میں کل 116 مقدمات درج کیے گئے ہیں .ایم کیو ایم کے رہنما رو ¿ف صدیقی پارٹی کے واحد رہنما ہیں جنھوں نے ہائی کورٹ سے اسی طرح کے مقدمے میں عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ان کی پارٹی کے وکلاءان مقدمات کی قانونی حیثیت پر غور کررہے ہیں مگر ان کے بقول پارٹی کے اندر یہ سوچ بھی ہے کہ ان کا سیاسی طور پر مقابلہ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ آپ خود سوچیے کہ کوئی شخص کسی تقریر کو سننے جارہا ہو جس کا متن بھی اسے پتہ نہ ہو کہ کیا تقریر ہونے جارہی ہے اور اس نے وہ تقریر سنی تو بھئی وہ مجرم کیسے ہوسکتا ہے۔ پھر یہ تقریر تو ٹی وی پر نشر ہی نہیں ہوئی تو جن افراد نے یہ سنی ہی نہیں، انھوں نے ایف آئی آر کس بنیاد پر درج کرادیانھوں نے کہا کہ پارٹی کے وکلاءاس پر کام کررہے ہیں۔ وہ حتمی طور پر جس نتیجے پر بھی پہنچیں گے میڈیا کو اس سے آگاہ کیا جائےگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…