اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی بجٹ میں موبائل فونز اور مختلف سروسز پر ٹیکس میں کمی کر دی گئی،حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مالی سال 2021-22کے بجٹ میں موبائل فون کے استعمال پر وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موبائل سروسز پر موجودہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد ہے، عام شہری پر بوجھ کو کم کرنے کیلئے تجویز ہے

کہ اگلے مالی سال کیلئے اس شرح کو کم کر کے دس فیصد کردیا جائے، تجویز ہے کہ اس کو بتدریج 8 فیصد کم کردیا جائے۔ وفاقی حکومت نے مختلف سروسز پر ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی۔ جمعہ کو بجٹ سیشن میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایاکہ مختلف سروسز (خدمات) پر منافع کا مارجن کم ہے اور عائد ود ہولڈنگ شرح بہت زیادہ ہے جس سے ان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تجویز ہے کہ آئل فیلڈ سروسز، ویئر ہاؤسنگ سروسز، سیکیورٹی سروسز، کولیٹرل مینجمنٹ سروسز اور ٹریول اینڈ ٹور سروسز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو آٹھ فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کردیا جائے۔ وفاقی حکومت نے ڈسپوزل آف سیکیورٹیز پر کیپٹل گین ٹیکس میں کمی کر دی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کو بتایاکہ کووڈ19 وباء کی وجہ سے کیپٹل مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے ان دو سالوں میں سٹاک مارکیٹ کو ملنے والی مشکلات کو کم کرنے کیلئے تجویز ہے کہ کیپٹل گین ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کر کے 12.5 فیصد تک کردیا جائے۔ مالی سال 2021-22کے بجٹ میں موبائل فون کے استعمال پر وڈ ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موبائل سروسز پر موجودہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد ہے، عام شہری پر بوجھ کو کم کرنے کیلئے تجویز ہے کہ اگلے مالی سال کیلئے اس شرح کو کم کر کے دس فیصد کردیا جائے، تجویز ہے کہ اس کو بتدریج 8 فیصد کم کردیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…