ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ نے اقتصادی سروے کو حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دے دیا

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اقتصادی سروے کو حکومت کے منہ پر طمانچہ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کو اقتصادی سروے جاری کرنے سے پہلے استعفیٰ دینا چاہئے تھا ۔ انہوںنے کہاکہ کرپٹ، نااہل اور

نالائق حکومت کا اپنا جاری کردہ اکنامک سروے عوام دشمنی کا ثبوت ہے ،اقتصادی سروے میں عمران مافیا حکومت نے قرض، مہنگائی اور بے روزگاری میں بدترین اضافے کا اعتراف جرم کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اکنامک سروے میں عمران مافیا حکومت نے عوام کو غربت کی دلدل میں دھکیلنے کا اعتراف گناہ بھی کیا ،اکنامک سروے میں معاشی تباہی کا اعتراف کرنے سے پہلے ظالم، کرپٹ اور نااہل ٹولے کو استعفیٰ دینا چاہئے تھا ۔ انہوںنے کہاکہ اقتصادی سروے میں پی ٹی آئی کے 3 سال میں 50 لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے کا اعتراف کیاگیا،عمران صاحب نے وفاقی او رصوبائی سطح پر تعلیم پرجی ڈی پی کے تناسب سے خرچ میں 2.3 سے کمی کرکے 1.5 فیصد کردیا،یہ ہے عمران صاحب کی تعلیم کے لئے 3 سال کی کارکردگی اور تعلیم کے لئے احساس ؟۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم پر وسائل میں 29.6 فیصد کمی عمران صاحب کے ’عوام پر خرچ کرنے‘ کے دعوئوں کی موت ہے ،3 سال میں مجموعی مہنگائی 30 فیصد ہوئی ہے ، یہ ہے نیا پاکستان اور اس کی اصل حقیقت ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کی حقیقی آمدن میں شدید کمی ہوئی، 3 سال میں عمران صاحب نے غریبوں، مزدوروں کی جیب کاٹ لی ،دیہاڑی داروں کی جیب کاٹ کر عمران صاحب اور ان کے مافیا نے 3 سال میں ہر روز اپنی دیہاڑی لگائی ،2018 کے مقابلے میں عمران صاحب کے دور میں دیہاڑی دار، مزدور، راج مستری کی آمدن کم ہوئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…