منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی دریائے جہلم میں ڈوب گئی‎

datetime 11  جون‬‮  2021 |

راولاکوٹ(آن لائن) سابق ممبر قانون ساز اسمبلی اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہو لڈر حلقہ5پونچھ پاچھیوٹ صغیر چغتائی کی گاڑی مخالف سمت میں آنیوالی کار سے ٹکرانے کے بعد دریا ئے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں صغیر چغتائی اپنے ڈرائیور اور پولیٹکل ایڈوائزر احتشام سعید سمیت جاں بحق ہوگئے ، پاکستان آرمی کے سپیشل دستے ،غوطہ خور ،ہیلی کاپٹر ز اور مقامی آبادی کے

تعاون سے ڈوبنے والوں کی بازیابی کے لیے کو ششیں جاری ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صغیر چغتائی جمعہ کی صبح سویرے راولپنڈی سے براستہ آ زاد پتن روڑ گوئیںنالہ کی طرف آرہے تھے کہ آ زا د پتن کے قریب اُن کی ویگو گا ڑی سامنے سے آنے والی ایک کلٹس کار سے ٹکرا گئی عینی شاہدین کے مطابق دونوں گا ڑیاں دریا میں جا گریں اس حا دثے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد وہاں پہنچ گئی اور ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کر دی فوری طور پر ایک شخص کی لاش جھا ڑیوں سے ملی جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ سامنے سے آ نے والی گا ڑی کلٹس گا ڑی پر سوار تھا صغیر چغتائی انکے ڈرائیور اور ساتھی کی تلاش جاری ہے جبکہ دوسری گا ڑی پر سوار صغیر چغتائی کا فوٹو گرافر اور سٹاف اہلکار کی گاڑی حا دثہ میں محفوظ رہی ۔صغیر چغتائی کا تعلق یو نین کو نسل بنگوئیں میں قیام پذیر ملدیال قبیلہ کی شاخ ہو تیل سے تھا اُن کی والدہ اور اہلیہ کا تعلق سدھن قبیلہ سے ہے ۔صغیر چغتائی نے اپنی سیا ست کا آغاز پیپلز پا رٹی سے کیا بعد ازاں خالد ابراہیم کے ساتھ جموں کشمیر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور پھر مسلم کا نفرنس میں چلے گئے پہلے ممبر کشمیر کو نسل اور بعد ازاں آ بائی حلقہ سے جے کے پی پی کے ہی امیدوار کو شکست دے کر ممبر اسمبلی بنے ۔گزشتہ سال مسلم کانفرنس کے کنونشن میں انہیں چیف آرگنائزر منتخب کیا گیا تھا گزشتہ عشرے مسلم کا نفرنس نے اس حلقے سے صغیر چغتائی کو آ مدہ انتخاب کے لیے ٹکٹ جا ری کیا لیکن پی ٹی آ ئی میں شامل ہو گئے اور پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ جاری کیا اب وہ پی ٹی آ ئی کے ٹکٹ پر الیکشن کی مہم کا آغاز کر چکے تھے ۔صدر آزاد کشمیر مسعود احمد خان وزیراعظم فاروق حیدر سابق صدر یعقوب خان ممبر اسمبلی حسن ابراہیم سابق سپیکر سیاب خالد جے کے ایل ایف کے چئیر مین صغیر خان صدارتی مشیراعجاز یوسف طاہر انور خان نئیر ایوب ڈاکٹر محمد صغیر خان نے صغیر چغتائی کی حادثاتی موت کو قومی خلا ء قرار دیااور ان کی خدمات دیانتداری غریب دوستی کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا #/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…