منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

چینی اسکینڈل، ایف آئی اے کا جہانگیرترین اورشہبازشریف کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 10  جون‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن ) ایف آئی اے نے جہانگیر ترین ان کے بیٹے علی ترین اور شہباز شریف حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایف ائی اے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو بھجوا دی ہے اور اب جہانگیر ترین، شہباز شریف سمیت دیگر شوگر مل مالکان کے خلاف

کارروائی ایف آئی اے کے بجائے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کرے گا۔ایف آئی اے نے اس حوالے سے تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کی جس کے مطابق شوگر مل مالکان سٹہ بازی میں ملوث پائے گئے ہیں اور 100 ارب روپے سے زائد کی رقم چینی کی سٹہ بازی کے ذریعے کمائی گئی جب کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں بھی شوگر مل مالکان ملوث ہیں جب کہ جہانگیر ترین، حمزہ شہباز، شہباز شریف، خسرو بختیار سمیت دیگر شوگر مل مالکان کے کیش بوائے اور سٹہ باز بروکرز بھی ایک ہی نکلے۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تحقیقات مکمل ہوگئیں تو ضروری نہیں کہ گرفتار بھی کیا جائے، تمام ریکارڈ اور تحقیقاتی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے سمیت شہزاد اکبر کو بھی فراہم کر دی گئی ہے، چینی کی سٹہ بازی کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکس بھی چوری کیا گیا اور ایف آئی اے ٹیکس ریکور نہیں کرسکتی، یہ کام ایف بی آر کا ہے، ایف آئی اے نے جو فراڈ ہوا اس کی مکمل چھان بین کی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو جہانگیر ترین کی طرف سے مزید کچھ شواہد فراہم کیے گئے ہیں، ایف آئی اے کو جو شواہد اور دستاویزات ملی وہ جہانگیر ترین نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور ایف بی آر کے سابق اعلی افسران کی مدد سے تیار کیے، ان کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ ایف بی آر اس پر کیا

کارروائی کرتا ہے یہ ایف بی آر ہی بتا سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو ٹاسک ایف آئی اے کو دیا تھا وہ پورا کر دیا۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ پر عملدرآمد کس سے کرانا ہے، قانونی حیثیت کیا ہے، حکومت اچھی طرح جانتی ہے، ایف آئی اے کو جو ذمہ داری دی گئی تھی وہ پوری کی گئی ہے، ایف آئی اے نے سٹہ بازی سے لیکر کمیشن ایجنٹ بروکرز سمیت شوگر مافیا اور مالکان سب کے بارے میں تفصیل کے ساتھ ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…