منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کی ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

datetime 10  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،پشاور(این این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کے روز شام یا رات سے مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہوں گی، اور اسی روز سے پیر کے دوران

کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد ، منڈی بہاو الدین، نارووال، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ ہفتے اور اتوار کے روز آندھی اور تیز بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم اور راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعے اور ہفتے کے درمیان مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مردان، بونیر، دیر، شانگلہ اور کوہستان میں اندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی پیشگوئی ہے، جب کہ ہفتے کی شام یا رات سے اتوار کے دوران سرگودھا، بھکر، لیہ، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بارکھان، موسی خیل اور ڑوب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے تک صبح اور رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہونے کا امکان ہے، اس دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…