پیر‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب نے فرانس سے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر پابندی عاید کر دی

datetime 10  جون‬‮  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے برڈ فلو کے پھیلا کے خطرے کے پیش نظر جمہوریہ فرانس کے تین علاقوں لینڈز،پیرینیز اٹلانٹک اور گیرس سے گوشت انڈے اوران کی مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ پابندی کا

فیصلہ ان علاقوں میں انتہائی پیتھوجینک ایوی انفلوئنزا کے نئے پھیلنے کے اورعالمی ادارہ برائے تحفظ حیوانات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کیا ۔اتھارٹی نے مرغی کے گوشت ، انڈوں اور ان کی برڈ فلو کے خطرات سے محفوظ مصنوعات کوعارضی پابندی کے فیصلے سے مستثنی قرار دیا ہے ، بہ شرطیکہ وہ صحت کے تقاضوں اور معیارات پر پورا اتریں۔ اس حوالے سے فرانس کی جانب سے خصوصی سرٹیفکیٹ دینا ہوگا تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ یہ مصنوعات صحت کے لیے مضر نہیں ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے پرانی دستاویزات اور تاریخی مصادر ومآخذ کو محفوظ رکھنے کے لیے انفارمیشن اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کررہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب آرکائیو اور ڈیجیٹل تحفظ کے شعبے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ معاشروں اور معلوماتی سرمایہ کاری کے لیے دستاویزات کو محفوظ رکھنے کے لیے انفارمیشن اور مواصلاتی ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔ ڈیجیٹل تبدیلیوں اور معلومات اور دستاویزات کے جمع کرنے میں زبردست ترقی ہوئی ہے۔ دستاویزی ذرائع ایک تاریخی خزانہ اور اقوام کی تہذیب اور تاریخ کا لازمی کا لازمی جزو ہیں اور ان کا تحفظ ضروری ہے۔ہر سال 9 جون کو دنیا عالمی آرکائیوز ڈے مناتا

ہے۔ آرکائیو کے حوالے سے یہ دن بہت اہم مقام رکھتا ہے۔ دستاویزات کو تیار کرنے اور اس کے رجحانات کو بڑھانے کی خواہش کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں جذب کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے معلومات اور دستاویزات کو محفوظ کیا جا رہا ہے۔آرکائیوز پر بین الاقوامی کونسل کے توسط سے اقوام متحدہ کی تعلیمی ، سائنسی

اور ثقافتی تنظیم یونیسکوکے ذریعہ منظور شدہ آرکائیوز ڈے دنیا بھر کے آرکائیول اداروں کے مابین تعاون کے طریقہ کار کو مستحکم کرنے کا بہترین موقع ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد ذخیرہ شدہ مواد کی سطح کو بلند کرنا، معاشرے کے تمام طبقات میں دستاویزی ثقافت پھیلانے ، دستاویزات اور ریکارڈوں کے بارے میں معاشرتی شعور

اجاگر کرنا، دستاویزات کے حوالے سے مناسب طرز عمل اختیار کرنا، فیصلہ ساز اداروں کو میں اس حوالے شعور کو فروغ دینا، حب الوطنی ، اپنے تشخص سے وابستگی ، گورننس اور ریاستی ایجنسیوں اورمختلف شعبوں کی ترقی کے میدان میں دستاویزات اور ریکارڈوں کی اضافی اہمیت کے بارے میں دنیا کے ممالک میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…