منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبا نے ملکہ برطانیہ کی تصویر ہٹانے کے حق میں ووٹ دیدیا ملکہ کی جگہ کس کی تصویر لگائی جائیگی؟طلبا کمیٹی کا بڑا فیصلہ

datetime 9  جون‬‮  2021 |

لندن(این این آئی )برطانیہ کی معروف درسگاہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں طلبا نیکامن روم سے ملکہ برطانیہ کی تصویر ہٹانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے میگڈالن کالج میں گریجویشن کے طلبا کے کامن روم کی دیوار پر لگی

ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم کی جوانی کی تصویر ہٹانے کے معاملے پر ووٹنگ ہوئی جس میں طلبا کی اکثریت نے اسے ہٹانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔ملکہ برطانیہ کی تصویر ہٹانے کے حامی طلبا کا موقف ہے کہ ملکہ کی تصویر نوآبادیاتی دور کی یادگارہے جو کہ یہاں پڑھنے والے کئی طلبا کے لیے ناپسندیدہ ہوسکتی ہے۔ایک طالب کا یہاں تک کہنا تھا کہ وطن پرستی اور استعماریت میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔دوسری جانب بعض طلبا کا کہنا تھا کہ ملکہ کی تصویر برطانیہ کی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے جس کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔طلبا کی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ملکہ کی تصویر کی جگہ کوئی شاہکار تصویریا کسی متاثر کن شخصیت کی تصویر لگائی جائے گی جب کہ آئندہ سے کسی شاہی خاندان کے فرد کی تصویر لگانے سے قبل ووٹنگ کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…