اسلام آباد(نیوز ایجنسی /مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار جان ریمبو اور صاحبہ نے ایک دلچسپ کہانی اپنے تمام مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ریمبو نے فرح سعدیہ کے مارننگ شو میں شرکت کی اور بتایا کہ صاحبہ کی شادی کے لہنگے کا انتخاب انہوں نے خود کیا تھا۔
ریمبو کا کہنا تھا کہ لہنگا اس وقت 70 ہزار کا تھا، جو بہت بڑی بات ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ وہ لہنگا اتنا بابرکت تھا کہ صاحبہ کے پہننے کے بعد اسے مزید 5 سے 6 دلہنوں نے پہنا۔جس پر صاحبہ نے کہا کہ وہ لہنگا جس نے پہنا اس کی پہلی اولاد بیٹا ہوا۔فرح کے ایک سوال پر ریمبو نے کہا کہ میں اپنی بہو کو بھی یہ ہی لہنگا پہناؤں گا۔ دوسریجانب اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ مجھے اپنے شوہر افضل خان پر فخر ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میں نے ان سے شادی کر کے اپنی زندگی کا درست فیصلہ کیا، بہترین شوہر ہونے کے ساتھ مثالی باپ کا کردار بھی بخوبی نبھا رہے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں صاحبہ نے کہا کہ جب مجھے افضل خان نے اچانک شادی کی پیشکش کی تو میں ہکا بکا رہ گئی اور کافی دیر تک سوچتی رہی ۔انہوں نے کہا کہ افضل خان شادی سے پہلے پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس سے مقبولیت حاصل کر چکے تھے لیکن میں ہرگز ان کی مقبولیت سے متاثر نہیں تھی البتہ میرے بہن بھائی ان کے فین تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی ازدواجی زندگی سے بہت خوش ہوں اور سمجھتی ہوں کہ افضل خان سے شادی کرنا زندگی کا بہترین اور درست فیصلہ تھا۔