پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

گرمی کی شدید لہر، وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کر دیے گئے

datetime 9  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)گرمی کی شدید لہر کے باعث اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کردیئے گئے۔تعلیمی اداروں کے اوقات کی تبدیلی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے تعلیمی ادارے پیر تا جمعرات صبح 7 سے دن 11 تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ

صبح 7 سے 11 بجے تک ہی کلاسز ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں متبادل دنوں میں 50 فیصد بچے بلانے کی اجازت ہو گی۔خیال رہے کہ پہلے تعلیمی اداروں کے اوقات صبح 8 سے 1 بجے تک تھے۔واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ ملپور میں بجلی بند ہونے کی وجہ سے سخت گرمی کا شکار 25 بچے بے ہوش گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکول انتظامیہ نے بتایا کہ آئیسکو کو متعدد مرتبہ شکایات کی گئیں لیکن شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔ سخت گرمی کے باعث کئی بچوں کی نکسیر بھی پھوٹ گئی۔۔ سکول انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز لاہور کے سکولوں میں بھی ایسے ہی واقعات دیکھنے میں آئے تھے۔ گرمی کی شدت کے باعث سکولوں میں بچے نڈھال ہونے لگے ہیں۔زرائع کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول میں 2 بچوں کی حالت غیر ہوگئی، بچوں کے ناک سے خون بہنے لگا، جس پر اساتذہ نے ان بچوں کے سروں پر فوری ٹھنڈا پانی ڈالا اوران کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔اساتذہ نے محکمہ تعلیم پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کلاسز کے اوقات کار میں مزید کمی کی جائے، تاکہ بچے صبح کے اوقات میں ہی کلاسز پڑھ کر واپس گھروں کو جاسکے۔یادرہے پاکستان میں پہلی بار گرمیوں کی چھٹیوں کی بجائے جون میں سخت ترین گرمی میں سکول و دیگر تعلیمی ادارے کھول دیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے یکم جون سے چودہ اگست تک موسم گرما کی تعطیلات دی جاتی تھیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…