اسلام آباد (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کو ہٹا دیا۔وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے زریعے واجد ضیاء کو ہٹانے کی منظوری دی،واجد ضیاء نیشنل پولیس بیورو میں تعینات کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی کے پی کے ثناء اللہ عباسی کو نیا ڈی جی ایف آئی اے کو لگایا گیا،ذرائع کے مطابق معظم جا کو آئی جی کے پی کے لگا دیا گیا،صلاح الدین کو آئی جی ایف سی لگا دیا گیا۔دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا ثنا اللہ عباسی کی جگہ کمانڈنٹ ایف سی معظم انصاری کو نیا آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ واجد ضیا کو 2 سال قبل ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ واجد ضیا پاناما تحقیقاتی ٹیم کےسربراہ بھی رہ چکے ہیں اور وہ آئی جی ریلوے کےعہدے پرتعینات تھے۔